ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بی جے پی سے اتحاد پر این سی پی میں پھوٹ، 25 سے 30 ارکان اسمبلی اجیت پوار کے ساتھ: ذرائع

ذرائع کے مطابق، بی جے پی سے اتحاد پر این سی پی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ پارٹی کے شرد پوار اور اجیت پوار کے خیمے میں تقسیم ہونے کی خبر ہے۔

  • Share this:
بی جے پی سے اتحاد پر این سی پی میں پھوٹ، 25 سے 30 ارکان اسمبلی اجیت پوار کے ساتھ: ذرائع
بی جے پی سے اتحاد پر این سی پی میں پھوٹ

نئی دہلی۔ مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد سے مچے گھمسان کا ہفتہ کے روز اختتام ہو گیا۔ تمام قیاس آرائیوں کے درمیان ریاست میں بی جے پی اور این سی پی نے مل کر حکومت کی تشکیل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی سے اتحاد پر این سی پی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ پارٹی کے شرد پوار اور اجیت پوار کے خیمے میں تقسیم ہونے کی خبر ہے۔ ذرائع کے مطابق، این سی پی کے 25 سے 30 ارکان اسمبلی اجیت پوار کے ساتھ ہیں۔


بی جے پی کے دیویندر فڑنویس نے ہفتہ کی صبح مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ایک بار پھر حلف لے لیا ہے۔ اب بی جے پی اور این سی پی کو اکثریت ثابت کرنا ہو گی۔


غور طلب ہے کہ مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو اسمبلی الیکشن کے لئے ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ 24 اکتوبر کو انتخابی نتائج سامنے آئے تھے۔ اس الیکشن میں بی جے پی کو 105 سیٹیں ملی تھیں جبکہ شیوسینا کو 56 سیٹیں ملی تھیں۔ اس الیکشن میں کانگریس کو 44 سیٹیں ملی تھیں جبکہ این سی پی کو 54 سیٹیں ملی تھیں۔


آخر کیوں اجیت پوار نے کی حمایت

حلف لینے کے بعد اجیت پوار نے کہا کہ ہم لوگوں کے مسائل کے لئے ساتھ آئے ہیں۔ ہم کسانوں کے مسئلہ کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی بھلائی کے لئے ہی ہم سرکار میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جسے سرکار بنانے کے لئے منتخب کیا تھا انہی کو سرکار بنانی بھی چاہئے۔

 
First published: Nov 23, 2019 10:07 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading