Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

    مہاراشٹر حکومت کے ایک اور کابینی وزیر کورونا پازیٹیو ، ناندیڑ میں چل رہا ہے علاج

    مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3041 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ وہیں ریاست میں 58 موتیں درج کی گئی ہیں ۔

    • Share this:
    مہاراشٹر حکومت کے ایک اور کابینی وزیر کورونا پازیٹیو ، ناندیڑ میں چل رہا ہے علاج
    مہاراشٹر حکومت کے ایک اور کابینہ وزیر کورونا پازیٹیو ، ناندیڑ میں چل رہا ہے علاج

    مہاراشٹر کورونا وائرس کی سب سے زیادہ مار جھیل رہا ہے ۔ پوری ریاست میں 50  ہزار سے زیادہ معاملات سامنے آچکے ہیں ۔ اس درمیان مہاراشٹر کے ایک اور کابینہ وزیر کا ٹیسٹ کورونا پازیٹیو آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وزیر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈروں میں آتے ہیں ۔ وہ پانچ دن پہلے ممبئی سے ناندیڑ آئے تھے ۔ فی الحال انہیں علاج کیلئے ناندیڑ میں واقع ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ اس سے پہلے کابینہ وزیر جتیندر اوہاڑ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے ۔


    مہاراشٹر کے وزیر جتیندر اوہاڑ گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے ۔ اب وہ ٹھیک ہو کر گھر لوٹ گئے ہیں ۔ اسپتال سے واپس آنے کے بعد اوہاڑ نے کہا تھا کہ ڈاکٹروں اور نرسوں کی محنت سے ہی کورونا کو وہ مات دینے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ان کی حالت سنگین ہوگئی تھی اور ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ ان کے بچنے کی امیدیں نہ کے برابر تھیں ۔


    انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتےہوئے جتیندر اوہاڑ نے کہا تھا کہ میں تین دنوں تک وینٹی لیٹر پر تھا ۔ ڈاکٹروں نے میری بیٹی نتاشا کو بلا کر کہا کہ میرے بچنے کی صرف تیس فیصد امید تھی ۔ بیٹی کو یہ بھی کہا کہ وہ اب صرف بھگوان سے پرارتھنا کریں ۔ ڈاکٹروں اور نرسوں نے میری اچھی دیکھ بھال کی ، میرا حوصلہ بڑھایا اور اسی کی وجہ سے میں آج ٹھیک ہوں ۔


    قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3041 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ وہیں ریاست میں 58 موتیں درج کی گئی ہیں ۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ریاست میں دو ہزار سے زیادہ کیسیز آرہے تھے ، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں درج کئے گئے تین ہزار سے زیادہ معاملات اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے ۔ اس کے بعد ریاست میں کل معاملات کی 50231 تک پہنچ گئی ہے ، جن میں سے 33988 ایکٹو معاملات ہیں ۔ مہاراشٹر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1635 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 14600 افراد اب تک صحیتاب ہوئے ہیں ۔
    First published: May 25, 2020 12:40 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading