ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کرسمس کے موقع پر ہندوستان کے 221 ماہی گیروں کو جیل سے رہا کرے گا پاکستان

کرسمس کے موقع پر پاکستان ہندوستان کے 221 ماہی گیروں کو جیل سے آزاد کرے گا ، جبکہ دو جنوری کو باقی 219 ماہی گیر رہا کئے جائیں گے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 24, 2016 06:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرسمس کے موقع پر ہندوستان کے 221 ماہی گیروں کو جیل سے رہا کرے گا پاکستان
کرسمس کے موقع پر پاکستان ہندوستان کے 221 ماہی گیروں کو جیل سے آزاد کرے گا ، جبکہ دو جنوری کو باقی 219 ماہی گیر رہا کئے جائیں گے۔

احمد آباد : سرحد پر تناو کے درمیان پاکستان سے ایک اچھی خبر آئی ہے۔ پاکستان نے اپنی جیلوں میں بند ہندوستان کے 440 ماہی گیروں کو چھوڑنے کی بات کچھ روز پہلے کہی تھی ۔ سرحد پر کشیدگی کے درمیان پاکستان نے کہا ہے کہ ہم سدبھاونا کے طور پر یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔ ادھر ہندوستان کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کی سزا پوری ہو چکی ہے ، جس کی وجہ سے انہیں چھوڑ ا جانا فطری عمل ہے۔

خبروں کے مطابق 25 دسمبر یعنی کرسمس کے موقع پر پاکستان ہندوستان کے 221 ماہی گیروں کو جیل سے آزاد کرے گا ، جبکہ دو جنوری کو باقی 219 ماہی گیر رہا کئے جائیں گے۔ کل آزاد ہونے والے مچھرواروں کا بڑی بے صبری کے ان کے اہل خانہ انتظار کر رہے ہیں ۔ پورے پور بندر شہر میں خوشی کا ماحول ہے ۔ اس تعلق سے مچھواروں کے صدر بھرت مودی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جس طرح کا اعلان کیا ہے ، اس کے مطابق گجرات کے 525 سے زائد ماہی گیر پاکستان کی جیل میں بند تھے، جس میں سے چار سو چالیس ماہی گیروں کی سزا مکمل ہو چکی ہے۔ ان سبھی کو پاکستان کی جیل سے رہائی ملے گی ، جس کا ہم خیرم مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اسی طرح پاکستان کے بھی ماہی گیر کافی عرصہ سے یہاں کی جیلوں میں بند ہیں، انہیں بھی ان کی سزا مکمل ہونے کے بعد فوراً رہا کیا جائے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی جیلوں میں بھی 518 پاکستانی قیدی بندفی الحال بند ہیں ۔

First published: Dec 24, 2016 06:06 PM IST