ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پالگھر ضمنی انتخاب : شیو سینا کو قبول نہیں بی جے پی سے ہار ، کہا : ضرورت پڑی تو جائیں گے عدالت

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پالگھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی شکست کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ اسے اب دوست کی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔

  • Share this:
پالگھر ضمنی انتخاب : شیو سینا کو قبول نہیں بی جے پی سے ہار ، کہا : ضرورت پڑی تو جائیں گے عدالت
اودھو ٹھاکرے ۔ فائل فوٹو

ممبئی : شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پالگھر لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں پارٹی کی شکست کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید حملہ کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ اسے اب دوست کی ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔ خیال رہے کہ پالگھر میں ضمنی انتخاب کے جمعرات کو آئے نتائج میں بی جے پی امیدوار راجندر گاوت نے شیو سینا امیدوار سرینواس چتامن ونگا کو 29 ہزار 574 ووٹوں سے شکست دی ہے۔شیو سینا نے پالگھر میں بی جے پی کی جیت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پالگھر کیلئے ضرورت پڑی تو کورٹ بھی جائیں گے۔ شیو سینا نے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو بھی ایک خط لکھا ہے۔

پالگھر میں بی جے پی کے جیت کے بعد ای وی ایم میں آئی دقتوں کے لئے شیوسینا سربراہ نے الیکشن کمیشن کو بھی گھیرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف بھی ’کرپٹ نظام‘ کے لئے مقدمہ درج کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر الیکشن کمیشن کسی پارٹی کے حق میں کام کرنے لگے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جس طرح سے بدعنوانی ہے اسے دیکھتے ہوئے ان کا مشورہ ہے کہ الیکشن کمشنر کو مقرر کرنے کے بجائے اس کی تقرری انتخاب کے ذریعے ہونی چاہئے۔

بی جے پی پر دولت کے بل الیکشن جیتنے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ ووٹنگ سے ایک دن پہلے بی جے پی کارکنوں کو اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے پیسے بانٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں شیو سینا ہار گئی لیکن دیکھا جائے تو 2014 کے مقابلے بی جے پی کو ملنے والے ووٹ کم ہوئے ہیں، ساٹھ فیصد لوگوں نے بی جے پی کو پسند نہیں کیا اور مسترد کردیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ضمنی انتخاب میں تشہیری مہم کے لئے آنے اور شیواجی کے نام پر شیوسینا پر حملہ کرنے کے سلسلے میں مسٹر ٹھاکرے ناراض نظر آئے۔ انہوں نے پالگھرکے عوام کا شیو سینا کو ووٹ دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

First published: May 31, 2018 09:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading