ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پنکجا منڈے نے توڑی خاموشی، بی جے پی سےعلاحدگی کے سوال پردیا یہ جواب، 12 دسمبرکوپیش کروں گی دل کا درد

بی جےپی کی سابق وزیرآنجہانی گوپی ناتھ منڈے کی صاحبزادی پنکجا منڈے نےتین روزقبل سوشل میڈیا پراپنےنام کےساتھ لگے بی جے پی کوہٹا کرپارٹی میں کھلبلی مچا دی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 03, 2019 09:49 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پنکجا منڈے نے توڑی خاموشی، بی جے پی سےعلاحدگی کے سوال پردیا یہ جواب، 12 دسمبرکوپیش کروں گی دل کا درد
آنجہانی گوپی ناتھ منڈے کی بیٹی پنکجا منڈے۔ فائل فوٹو

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سابق وزیراورآنجہانی گوپی ناتھ منڈے کی صاحبزادی پنکجا منڈے نے تین روز قبل سوشل میڈیا پراپنے نام کے ساتھ لگے بی جے پی کو ہٹا کرپارٹی میں کھلبلی مچا دی تھی۔ آج کہا ہےکہ پارٹی سےعلحیدگی اختیارکرنےکا سوال ہی نہیں ہے۔ پنکجا منڈے نے یہ بیان ایک اورسابق وزیرونود تاوڑے سےملاقات اوراس موضوع پرتبادلہ خیال کےبعد دیا ہے۔ تاوڑے ان گفتگوکےلئےان کی سرکاری رہائش گاہ پرپہنچے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کےفیس بک اکاؤنٹ سےاتوارسےغلط فہمی پیدا ہوئی اورافواہوں کا دور شروع ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ نے بھی اس طرح کی خبریں پیش کیں کہ وہ بی جے پی چھوڑرہی ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹراکاونٹ سے بی جے پی کا نام ہٹادیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کہا کہ اس کا مقصد بی جے پی لیڈرشپ پر کسی طرح کا کوئی دباؤ نہیں ڈالنا تھا۔ واضح رہے کہ اکتوبرمیں الیکشن میں ہارکے بعد سےان کےاورفڑنویس کےدرمیان سرد جنگ جاری ہے اوران کی کوشش ہےکہ بی جے پی میں اعلی عہدہ حاصل کرلیں۔


ونود تاوڑے نےکہا کہ وہ خود میڈیا کی وجہ سے پریشان ہیں۔ پنکجا منڈے کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد دہلی اورممبئی کی لیڈرشپ انہیں منانےکی کوشش کررہی ہیں کیونکہ سنجے راوت نے بیان دیا ہے کہ ان کی طرح دوسرے لیڈران بھی بی جے پی سےکنارہ کشی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

First published: Dec 03, 2019 09:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading