ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدن پورہ ای وارڈ میں سماج وادی پارٹی کی مداخلت کے بعد پارکنگ مسئلہ میں راحت

سماج وادی پارٹی لیڈر رئیس شیخ نے ای وارڈ میں رہیجا پارکنگ کے معاملے میں عوام کو راحت دلانے کا کام کیا ہے۔ رئیس شیخ کی کوشیشوں سے مسلم اکثریتی علاقے مدن پورہ اور اطراف کے عوام نے راحت کی سانس لی ۔

  • Share this:
ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدن پورہ ای وارڈ میں سماج وادی پارٹی کی مداخلت کے بعد پارکنگ مسئلہ میں راحت
ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ مدن پورہ ای وارڈ میں سماج وادی پارٹی کی مداخلت کے بعد پارکنگ مسئلہ میں راحت

سماج وادی پارٹی لیڈر رئیس شیخ نے ای وارڈ میں رہیجا پارکنگ کے معاملے میں عوام کو راحت دلانے کا کام کیا ہے۔ رئیس شیخ کی کوشیشوں سے مسلم اکثریتی علاقے مدن پورہ اور اطراف کے عوام نے راحت کی سانس لی ۔ واضح رہے کہ ممبئی اعظمیٰ میونسپل کارپوریشن سے ایک لمبی لڑائی اور جد وجہد کے بعد رئیس شیخ نے ای وارڈ میں مولانا آزاد روڈ جیکب سرکل کے قریب رہیجا ٹاور میں عوامی پارکنگ کا انتظام کروایا تھا ۔ اس پورے مسلم علاقے میں گنجان آبادی کے سبب پارکنگ ایک بڑا مسئلہ تھا ، لیکن عوامی مفاد کے خلاف اس پارکنگ لاٹ میں ایک گھنٹے کیلئے 70 روپے فیس چارج کی جارہی تھی ۔ ساتھ ہی ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچانے کیلئے لوگوں کو پارکنگ کرنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے ۔


رہیجا پارکنگ کے آس پاس کے علاقے مدن پورہ مورلینڈ روڈ ، آگڑی پاڑہ ، کالا، پانی اور مولانا آزاد روڈ میں رہائش پذیر افراد پر فائن لگانے کا کام بھی شروع کردیا گیا تھا ، جس کی وجہ سے علاقے کے عوام میں کافی غم و غصہ پایا جارہا تھا ۔ اس درمیان عوام کی پریشانی اور غصے کے ماحول کو دیکھتے ہوئے سماج وادی پارٹی نے آج احتجاج کا بھی اعلان کیا تھا ، لیکن پولیس کی مداخلت اور میونسپل کمشنر کے ذریعے پارکنگ سے متعلق کے عوامی غم و غصے اور پریشانی کو سننے کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کو ملتوی کیا گیا ۔


کارپوریٹر اور بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دروان کہا کہ بینایم سی اقبال سنگھ چہل کو اس پورے معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ممبئی میونسپل کارپوریشن پارکنگ لاٹ کو علاقے کی مناسبت سے الگ الگ کٹیگری میں تقسیم کرتی ہے ۔ نریمن پوائنٹ جیسے پاش علاقے اے کٹیگری میں جگہ رکھے جاتے ہیں ، جبکہ دیگر علاقے بی ، سی کٹیگری میں آتے ہیں جبکہ ای وارڈ غریب اور خطِ افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے اور لور مڈل کلاس لوگوں کا علاقہ ہے ۔ اس کے باوجود رہیجا پارکنگ لاٹ کی سیاسی دباؤ میں سب سے کم ریٹ کی بجائے زیادہ ریٹ پر ٹینڈرنگ کی گئی ہے ۔


رئیس شیخ نے مطالبہ کیا کہ کووڈ کے اس دور میں لوگ ابھی پریشان ہیں ، اس لئے پارکنگ کو ابھی شروع نہ کیا جائے ۔ جب تک کووڈ ہے ، اس پارکنگ لاٹ کو مفت رکھیں بلکہ کووڈ کے دور میں پورے ممبئی میں پارکنگ لاٹ کو مفت رکھیں ۔ سماج وادی پارٹی کے وفد سے اس پورے معاملہ کو سننے کے بعد میونسپل کمشنر نے ای وارڈ کے اعلی افسران کو ہدایت دی کہ رہیجا پارکنگ کا اسٹیٹس کو مینٹین رکھیں ابھی پارکنگ شروع نہ کریں ۔

میونسپل کمشنر کے اس مثبت قدم پر رئیس شیخ کی قیادت میں سماج وادی پارٹی وفد جس میں جنوبی ممبئی صدر نور محمد منا ،  بائیکلہ تعلقہ صدر عامرانصاری ، ثاقب خان ، سلیم مرزا اور دیگر سماج وادی پارٹی کے کارکن نے میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل کا شکریہ ادا کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 03, 2020 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading