پونے : وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے ملک چھوڑنے سے متعلق مبینہ بیان کے معاملہ کو ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے ان پر نشانہ سادھا ہے اور اس بیان کو افسوسناک قرار دیا ۔ انہوں نے خان کا نام لئے بغیر کہا کہ ایک اداکار نے کہا تھا کہ اس کی بیوی ہندوستان سے باہر جانا چاہتی ہے ۔ یہ بیان افسوسناک ہے ۔ اگر میں غریب ہوں اور میرا گھر چھوٹا ہے تو کیا ہوا ... میں اس وقت بھی اپنے گھر سے محبت کروں گا اور ہمیشہ اس کو بنگلہ بنانے کا خواب دیکھوں گا ۔
انہوں نے سیاچن پر مراٹھی صحافی کی کتاب کا اجرا کرنے کے بعد یہ بیان دیا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں پی کے اسٹار نے یہ ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات سے سکتے میں ہیں اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے ملک چھوڑنے تک کی بات کہہ ڈالی تھی ۔
وہیں جے این یو میں مبینہ طور پ ملک مخالف نعرے بازی کے واقعہ کا بالواسطہ طور پر ذکر کرتے ہوئے پاریکر نے کہا کہ کس طرح کچھ لوگوں کو ملک کی مخالفت میں بولنے کی ہمت ہو جاتی ہے ۔ ایسے لوگ جو لوگ ملک کے خلاف بولتے ہیں ، انہیں اس ملک کے لوگوں کی طرف سے سبق پڑھائے جانے کی ضرورت ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔