اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وی ایچ پی لیڈر پروین توگڑیا کے بھائی کا قتل ، علاقہ میں سیکورٹی بندوبست سخت

    احمد آباد : وشو ہندو پریشد کے جنرل سکریٹری پروین توگڑیا کے چچا زاد بھائی کا قتل کر دیا گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھ جا رہے دو اور لوگوں کا بھی قتل کردیا گیا ہے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      احمد آباد : وشو ہندو پریشد کے جنرل سکریٹری پروین توگڑیا کے چچا زاد بھائی کا قتل کر دیا گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھ جا رہے دو اور لوگوں کا بھی قتل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ گجرات کے سورت کے وراچھا تھانہ علاقے میں پیش آیا ۔
      بتایا جا رہا ہے پروین توگڑیا کے چچازاد بھائی بھرت توگڑیا ہفتے کی شام کو دو لوگوں کے ساتھ کسی کام سے جا رہے تھے، تبھی نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔ جب تک بھرت توگڑیا کچھ سمجھ پاتے اس سے پہلے ہی انہوں نے ان پر چاقو سے تابڑ توڑ وار کر دیئے۔ اس حملے میں تینوں بری طرح زخمی ہو گئے۔ حملے کے فورا بعد ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
      موقع پر پہنچی پولیس نے بھرت سمیت تينوں زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ کے بعد سے وراچھا تھانہ علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کچھ تنظیموں نے اس واقعہ پر غصہ ظاہر کیا ہے۔ وراچھا تھانہ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی کی گرفتاری نہیں ہو پائی ہے۔
      بھرت توگڑیا کے اپنے بھائی پرفل توگڑیا کانگریس میں ہیں اور سورت میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن کے لیڈر ہیں۔
      First published: