اجمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب مریض قرآن پاک پڑھتا رہا اور ڈاکٹر نے برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن کر دیا۔ جی ہاں، ایک نجی اسپتال میں کیا گیا یہ کامیاب آپریشن واقعی اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔
آپریشن تھئیٹر میں قرآن پڑھتا مریض اور اس کا علاج کرتے ڈاکٹرز دیکھنے اور سننے میں بھلے ہی یہ آپ کو بناوٹی لگے لیکن یہ سچ ہے اور یہ سب ہوا ہے اجمیر کے ایک نجی اسپتال میں۔ دراصل، مریض عبدل کو برین ٹیومر تھا اور اس کی وجہ سے اس کی قوت سماعت کم ہوتی جا رہی تھی۔ اپنی بیماری کو لے کر وہ نیورو سرجن ڈاکٹر سوریہ چودھری کے پاس پہنچا جہاں ڈاکٹر سوریہ نے اسے بیہوش کئے بغیر اس کا کامیاب آپریشن کر دیا۔
آپریشن تھئیٹر میں ڈاکٹر نے اپنی محنت اور تجربہ سے مریض کو ٹھیک کر دیا لیکن مریض جس طرح سے قرآن پڑھتا رہا وہ دیکھنے والی بات تھی۔ ڈاکٹر سوریہ بھی نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں کہتے ہیں کہ حالانکہ سائنس میں اس طرح کے واقعہ کو زیادہ سنجیدہ نہیں مانا جاتا لیکن کہیں نہ کہیں لوگوں میں عقیدت رہتی ہے اور اس سے ہی انسان کو طاقت ملتی ہے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم: فوٹو نیوز 18
بہر حال، مریض عبدل مکمل طور پر اب صحت مند ہے اور اسے اسپتال سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔ آپریشن کے بعد لوگوں نے ڈاکٹر ٹیم کی ستائش کی۔
دیپک دادھیچ کی رپورٹ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔