ہوم » نیوز » No Category

فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے امن و سلامتی پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد

ملک کے موجودہ حالات کے مدنظر فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد اس دو روزہ کل ہند کانفرنس کے دوسرے دن مقررین نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے ملک میں مذہب کے نام پرمنافرت پھیلائی جارہی ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 18, 2016 05:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے امن و سلامتی پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد
ملک کے موجودہ حالات کے مدنظر فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد اس دو روزہ کل ہند کانفرنس کے دوسرے دن مقررین نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے ملک میں مذہب کے نام پرمنافرت پھیلائی جارہی ہے۔

آکولہ۔ مہاراشٹر کے آکولہ میں فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کی طرف سے کل ہند کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ’ اور تم ہی سر بلند رہوگے ،اگر تم مومن ہو‘ عنوان کے تحت منعقدہ دو روزہ  کانفرنس میں پورے ملک سے آرگنائزیشن کے کارکنان  نے شرکت کی۔ وہیں ملک کے معروف علمائے دین کے ساتھ مختلف مذہبی رہنماؤں نے کانفرنس میں خطاب کیا ۔


ملک کے موجودہ حالات کے مدنظر فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد اس دو روزہ کل ہند کانفرنس کے دوسرے دن  مقررین نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی جانب سے ملک میں مذہب کے نام پرمنافرت پھیلائی جارہی ہے۔  سابق بریگیڈیر سدھیر ساونت نے ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں عدم رواداری منافرت اور فرقہ پرسی بڑھتی جارہی ہے۔ ساونت نے اس منافرت کو ملک کے لئے سنگین مسئلہ قرار دیا۔ معروف اسکالر رام پنیانی نے کہا کہ مذہب اسلام کی تعلیمات انسان کو انسان سے جوڑنے کا کام کرتی ہیں۔ پنیانی نے کہا کہ  ملک میں چند فرقہ پرست طاقتیں سرگرم ہیں جو ملک کو بانٹنے کی کوشش کررہی ہیں۔ انھوں  نے کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے لوگ ملک میں عوام کو بانٹنے کا کام کررہے ہیں۔


کانفرنس میں عیسائی مذہبی رہنما  فادر میھتوس نے مذہب اسلام کو محبت کا پیغام دینے والا مذہب بتایا۔ انھوں نے کہا کہ اسلام نے ہمیشہ امن و سلامتی کا پیغام دیا ہے۔اسی طرح رہائی منچ کے کارکن شرد جوشی نے دہشت گردی کے نام پر مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ۔ جوشی نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کانفرنس کے صدارتی کلمات پیغام انسانیت فورم کے کنوینر ڈاکٹر آر ایس عادل نے ادا کیے۔ انھوں نے ملک  و دنیا میں انسانیت  کی ہورہی  پامالی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آج انسان کی کوئی قیمت نہیں رہی ہے ۔ انھوں نے اسلام اور عیسائیت کی تعلیمات پر بھی اپنی بات رکھی ۔ عادل نے کہا کہ ہم حضرت عیسیٰ ؑ کو بھی ویسے ہی نبی مانتے ہیں جیسا کہ محمد کو مانتے ہیں۔


فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن یعنی فیو مختلف ریاستی تنظیوں کا ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو کہ دینی و تعلیمی بیداری اور ملکی سطح پر امن و امان کی بحالی کے لئے  اس طرح  کی تقریبات  کا اہتمام کرتی ہے۔  اس کانفرنس کا مقصد بھی نوجوانوں میں حب الوطنی، اتحاد اور ملی فکر بیدار کرنا   اور ساتھ ہی ملت کے درد کو اپنا درد سمجھنا تھا۔

First published: Oct 18, 2016 05:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading