اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مکہ اور مدینہ میں حج 2017 کے دوران عازمین حج کو کھانا بنانے کی نہیں ہو گی اجازت

    جئے پور۔  حج 2017 میں مکہ اور مدینہ میں سفر کے دوران اس سال حاجیوں کو کھانا بنانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

    جئے پور۔ حج 2017 میں مکہ اور مدینہ میں سفر کے دوران اس سال حاجیوں کو کھانا بنانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

    جئے پور۔ حج 2017 میں مکہ اور مدینہ میں سفر کے دوران اس سال حاجیوں کو کھانا بنانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      جئے پور۔  حج 2017 میں مکہ اور مدینہ میں سفر کے دوران اس سال حاجیوں کو کھانا بنانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ہر سال ریاست سے حج پر جانے والے حاجی حج کے سفر کے دوران اپنا کھانا بنانے کا سامان اپنے ساتھ لے جایا کرتے تھے  لیکن اس سال حاجیوں کو وہیں سے بنا ہوا کھانا لیکر حج کرنا ہوگا ۔  حج 2017 کے لئے پردیش سے قریب چار ہزار حج مسافروں کو سفر حج کا موقع ملا ہے۔ جیسے ہی قرعہ نکلا اس کے بعد حج مسافروں نے پہلی قسط جمع کرائی اور اب حج کی ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہوا ہے   ۔ ٹریننگ کے دوران ہر سال حج مسافروں کو اس بارے میں بتایا جاتا تھا کہ حج کے دوران کھانا بنانے کا کیا انتظام کرنا ہے اور کس طرح سے کرنا ہے ۔ لیکن اس بار  حاجیوں کو تربیت کے دوران میں ہی صاف کر دیا ہے کہ حج کے دوران مکہ میں حاجیوں کو کھانا بنانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایسے میں مکہ میں رہنے کے دوران عازمین کو جتنے بھی ارکان پورے کرنے ہیں اس دوران انہیں کھانا خرید كر کھانا ہوگا ۔


       مکہ کے علاوہ مدینہ میں بھی کھانے کا یہ ہی سلسلہ رہیگا۔ سعودی حکومت کی جانب سے مدینہ میں بھی عازمین کو کھانا بنانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔ ایسے میں مدینہ میں 10 دن رہنے کے دوران حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کے لئے کھانے کا انتظام کیا جائے گا اور کھانے کے لئے ان سے پیسے لیے جائیں گے۔


      First published: