உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئین کو کچلنے والے آج لوگوں کو دکھا رہے ہیں مودی کا ڈر: وزیر اعظم

    وزیراعظم نریندر مودی

    وزیراعظم نریندر مودی

    ایمرجنسی کی 43 ویں برسی پر وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی کے برلا مٹوشری آڈیٹوریم سے پارٹی کے اراکین کو خطاب کیا۔

    • Share this:

      ایمرجنسی کی 43 ویں برسی پر وزیراعظم نریندر مودی نے ممبئی کے برلا مٹوشری آڈیٹوریم سے  پارٹی کے اراکین کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، "جنہوں نے ملک کے آئین کو کچل ڈالا ہو،  ملک کی جمہوریت کو قید خانہ میں بند کر دیا ہو وہ آج خوف پھیلا رہے ہیں کہ مودی آئین کو ختم کر دے گا۔ "انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس پارٹی کے اندر جمہوریت نہ ہو اس سے جمہوریت کے تئیں عہد بستگی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔


      اس سے پہلے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا تھا کہ ہندوستان کو ایمرجنسی کا سیاہ دور یاد ہے جب ملک کے ہر ادارے کو تباہ کیا گیا اور خوف کا ماحول بنایا گیا۔ نہ صرف عوام بلکہ خیالات اور فنکارانہ آزادی کو بھی سیاسی طاقت کا استعمال کر کے کچل دیا گیا۔


      وزیر اعظم نے کانگریس پر جم کر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں جب جب کانگریس اور بالخصوص ایک خاندان کو اپنی کرسی جانے کا خطرہ لگنے لگا تو انہوں نے چیخنا شروع کر دیا کہ ملک خطرہ میں ہے۔ ملک تباہ ہونے والا ہے اور ہم ہی اسے بچا سکتے ہیں۔


      نریندر مودی نے کہا کہ جمہوریت میں بیدار رہنے کے لئے ہم اس دن کو یاد کرتے ہیں۔ ایک خاندان کے لئے اس ملک کی عدلیہ کے وقار پر بھی چوٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ذہنیت میں آج بھی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ عدلیہ کو ڈرانے کے لئے پیش کی گئی مواخذہ کی تحریک اسی کی علامت ہے۔


      First published: