ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

وزیراعظم مودی نے فڑنويس کو وزیر اعلیٰ اور اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بننے کی مبارکباد دی، کہی یہ بات

مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر فڑنويس جی اور اجیت پوار جی کو مبارکباد۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 23, 2019 09:44 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیراعظم مودی نے فڑنويس کو وزیر اعلیٰ اور اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ بننے کی مبارکباد دی، کہی یہ بات
وزیراعظم مودی نے فڑنويس کو دی مبارکباد: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دویندر فڑنويس اور اجیت پوار کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔ مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر فڑنويس جی اور اجیت پوار جی کو مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مہاراشٹر کے روشن مستقبل کے لئے پوری تندہی سے کام کریں گے‘‘۔


واضح رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے بعد سے جاری سیاسی رسہ کشی پر ڈرامائی انداز میں روک لگاتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے فڑنويس نے ہفتے کی صبح دوبارہ وزیر اعلی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ نے دویندر فڑنويس اور اجیت پوار کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی کا حلف لینے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔




شاہ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ’’دویندر فڑنويس جی کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی اور اجیت پوار کو نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر دلی مبارک باد۔ مجھے یقین ہے کہ یہ حکومت مہاراشٹر کی ترقی اور فلاح و بہبود کے تئیں مسلسل پابند عہد رہے گی اور ریاست میں ترقی کے نئے معیار قائم کرے گی‘‘۔
First published: Nov 23, 2019 09:42 AM IST