ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

لال کرشن اڈوانی نے کی مودی کی حمایت ، کہا :اچھے دن آنے میں لگیں گے وقت

احمد آباد : مقامی بلدیاتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے احمد آباد پہنچے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے اچھے دن کے معاملے پر وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے دن آنے میں وقت لگتا ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Nov 22, 2015 05:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لال کرشن اڈوانی نے کی مودی کی حمایت ، کہا :اچھے دن آنے میں لگیں گے وقت
احمد آباد : مقامی بلدیاتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے احمد آباد پہنچے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے اچھے دن کے معاملے پر وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے دن آنے میں وقت لگتا ہے۔

احمد آباد : مقامی بلدیاتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کیلئے احمد آباد پہنچے بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے اچھے دن کے معاملے پر وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی حمایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اچھے دن آنے میں وقت لگتا ہے۔


لال کرشن اڈوانی نے کہا کہ یہ عمل وقت کا طلب گار ہے اور اگر سمت ٹھیک ہے تو نتائج بھی اچھے ہی ہوں گے۔ اڈوانی نے کہا کہ میں مانتا ہوں ووٹ دینے کا حق انتہائی اہم حق ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے آج ہمارے نریندر بھائی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ برسوں سے میں نے ان کو گجرات میں کام کرتے دیکھا ہے۔ مجھے خوشی ہوگی اگر کارپوریشن کے انتخابات میں ویسے ہی نتائج آئیں گے جیسے لوک سبھا اور اسمبلی میں آتے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ بہار انتخابات میں شکست کے بعد اڈوانی کی قیادت میں چار سینئر رہنماؤں نے شکست کی ذمہ داری طے کرنے کو لے کر بیان جاری کیا تھا اور اس کے بعد اڈوانی پہلی بار میڈیا سے رو برو تھے۔ اگرچہ بہار انتخابات پر انہوں نے صرف اتنا کہا کہ بہار انتخابات کے نتائج سے سبق لینا چاہئے۔


خیال رہے کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لئے اگنی پریکشا قرار دیے جا رہے دو مرحلوں والے مقامی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت آج احمد آباد سمیت ریاست کے چھ میونسپل کاپوریشن کے 143 وارڈوں کی 570 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی پولنگ شام پانچ بجے تک چلے گی۔


چند مقامات پر ای اوی ایم میں گڑبڑی کی اطلاعات کے درمیان پہلے گھنٹے میں تقریبا چار سے پانچ فیصد ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع ہے۔وزیر اعلی محترمہ آنندی بین پٹیل نے گوتا علاقے کے شلاج پرائمری اسکول کے پولنگ مرکز پر ووٹ ڈالا جبکہ سینئر بی جے پی لیڈر اور گاندھی نگر سے رکن پارلیمان لال کرشن اڈوانی نے خان پور کے سی یو شاہ کالج میں کے پولنگ مرکز پرووٹ ڈالا۔


بڑودہ اور سورت کی ایک ایک نشست پہلے ہی بی جے پی بلامقابلہ جیت چکی ہے۔2010میں تمام چھ میونسپل کاپوریشن پر ہوئے الیکشن میں بی جے پی نے زبردست اکثریت کے ساتھ قبضہ کیاتھا۔ احمد آباد، بڑودہ، سورت، راجکوٹ، جام نگر اور بھاونگر کی چھ میونسپل کارپوریشن کے مجموعی طورپر 95 لاکھ سے زیادہ ووٹروں میں 44 لاکھ 79 ہزار خواتین ہیں۔ تمام سیٹوں پر 1856 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 570 بی جے پی، 561 کانگریس، 351 دیگر اور 374 آزاد ہیں۔

First published: Nov 22, 2015 01:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading