உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندووں سے ڈرتی ہے کانگریس، اس نے ہندووں کودہشت گرد کے طورپرپیش کیا ہے: نریندرمودی

    وزیراعظم نریندرمودی مہاراشٹر میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے۔

    وزیراعظم نریندرمودی مہاراشٹر میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے۔

    وزیراعظم نے مہاراشٹر میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے'ہندودہشت گردی' لفظ کا استعمال کرکے ملک کی اکثریتی آبادی کی توہین کی ہے۔

    • Share this:
      وزیراعظم نریندرمودی نے لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے انتخابی تشہیرکرتے ہوئے کانگریس پرجم کرتنقید کی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس ہندووں سے ڈرتی ہے، اس لئے راہل گاندھی کیرلا کے وائناڈ سیٹ سے الیکشن لڑرہے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 'ہندو دہشت گردی' لفظ کا استعمال کرکے  ملک کی اکثریتی آبادی کی توہین کی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پرامن ہندووں کو دہشت گرد کے طورپرتشہیرکی ہے اوروہ جانتی ہے کہ ہندو طبقہ اسے اس کی سزا دے گا۔ کانگریس کے لیڈراب ان سیٹوں پرالیکشن لڑنے سے ڈرنے لگے ہیں، جہاں اکثریتی طبقہ (ہندووں) کی آبادی زیادہ ہے۔ اس لئے وہ اب ایسی سیٹوں سے الیکشن لڑرہے ہیں، جہاں اقلیتوں کی آبادی زیادہ ہے۔

      نریندرمودی نے مہاراشٹرکے وردھا میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس - این سی پی اتحاد پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'مہاراشٹرمیں کانگریس اوراین سی پی کا اتحاد، کنبھ کرن کی طرح ہے، جب وہ اقتدارمیں ہوتے ہیں تو 6-6 ماہ کے لئے سوتے ہیں۔ 6 ماہ میں کوئی ایک اٹھتا ہے اورعوام کا پیسہ کھا کرپھر سونے چلا جاتا ہے۔
      First published: