ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کالے دھن پر تقریر کے دوران جذباتی ہوئے مودی ، کہا : میں نے ملک کے لئے کنبہ چھوڑا

جاپان سے وطن واپسی کے بعد وزیر اعظم مودی آج گوا پہنچے اور ایک ریلی میں انہوں نے کالے دھن اور بدعنوانی پر حکومت کے موقف کا پھر اعادہ کیا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Nov 13, 2016 01:27 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کالے دھن پر تقریر کے دوران جذباتی ہوئے مودی ، کہا : میں نے ملک کے لئے کنبہ چھوڑا
جاپان سے وطن واپسی کے بعد وزیر اعظم مودی آج گوا پہنچے اور ایک ریلی میں انہوں نے کالے دھن اور بدعنوانی پر حکومت کے موقف کا پھر اعادہ کیا۔

گوا: جاپان سے وطن واپسی کے بعد وزیر اعظم مودی آج گوا پہنچے اور ایک ریلی میں انہوں نے کالے دھن اور بدعنوانی پر حکومت کے موقف کا پھر اعادہ کیا۔ اس دوران مودی ایک بار جذباتی بھی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہی مجھے کالے دھن پر کارروائی کیلئے کہا تھا اور میں وہی کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ایک اہم قدم اٹھایا ہے، میں کالے دھن کے خلاف لڑ رہا ہوں، کالے دھن کے خلاف لڑنے کے لیے آپ نے مجھے کہا تھا ، جب آپ نے کہا تھا تو میں کیوں نہیں کرتا ، جب آپ نے کہا تھا تو آپ کو پتہ تھا کہ یہ کام اتنا آسان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب میری پہلی کابینہ نے پہلی مرتبہ میں ہی کالے دھن پر سخت فیصلہ لیا تو میں نے کچھ چھپایا تھا کیا؟ ملک مجھے سن رہا ہے، یہ حکومت بدعنوانی کے خلاف بنی ہے، کرپشن ختم کرنے کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 تاریخ رات 8 بجے ملک کے کروڑوں لوگ چین کی نیند سو گئے اور ملک کے لاکھوں لوگ نیند کی گولیاں خریدنے جا رہے ہیں، لیکن مل نہیں رہی۔ میں نے 8 تاریخ کو کالے دھن کے خلاف جنگ میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے، لیکن کچھ لوگ ہیں جو اپنے ہی خيالوں میں کھوئے رہتے ہیں۔

کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر نام لئے بغیر نشانہ سادھتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بڑے بڑے گھوٹالہ کرنے والوں کو اب چار ہزار روپے کیلئے قطار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی جمعہ کو پارلیمنٹ اسٹریٹ میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ پہنچے تھے اور عام لوگوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوئے تھے ۔ راہل گاندھی سے جب میڈیا نے سوال کیا تھا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے نوٹ بدلوانے کے لئے یہاں آئے ہیں۔

اپنی تقریر کے دوران ایک مرتبہ وزیر اعظم مودی جذباتی بھی ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی بڑے آفس میں کرسی پر بیٹھنے کے لئے پیدا نہیں ہوا، میرے پاس جو بھی تھا، میرا خاندان، میرا گھر، میں نے ملک کے لئے چھوڑ دیا۔
First published: Nov 13, 2016 01:27 PM IST