پہلے 25 ہزار کا جرمانہ اور اب حاضر ہونے کا حکم، پی ایم مودی کی ڈگری مانگ پھنسے اروند کیجریوال، سنجے سنگھ بھی طلب

پہلے 25 ہزار کا جرمانہ اور اب حاضر ہونے کا حکم، پی ایم مودی کی ڈگری مانگ پھنسے اروند کیجریوال

پہلے 25 ہزار کا جرمانہ اور اب حاضر ہونے کا حکم، پی ایم مودی کی ڈگری مانگ پھنسے اروند کیجریوال

Fresh Summons to Arvind Kejriwal and Sanjay Singh: گجرات کی ایک عدالت نے پی ایم نریندر مودی ڈگری کیس میں ملزم اروند کیجریوال اور سنجے سنگھ کو 23 مئی کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔ آج سماعت کی تاریخ تھی۔ لیکن یہ دونوں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عرضی گزار کے وکیل امت نائک نے کہا کہ جج نے دونوں ملزمین کو شکایت کی کاپیوں کے ساتھ تازہ سمن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کی اگلی تاریخ 7 جون ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ahmadabad, India
  • Share this:
    احمد آباد: گجرات کی ایک عدالت نے 15 اپریل کو دیے گئے ایک حکم میں پی ایم نریندر مودی ڈگری کیس (PM Narendra Modi Degree Case) میں ملزم اروند کیجریوال اور سنجے سنگھ کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے کہا تھا۔ آج سماعت کی تاریخ طے کی گئی تھی۔ لیکن وہ دونوں لوگ پیش نہیں ہوئے۔ عرضی گزار کے وکیل امت نائک نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سمن میں زیادہ وضاحت نہیں تھی۔ اس لیے جج نے حکم دیا ہے کہ شکایت کی نقول کے ساتھ دونوں ملزمین کو نئے سمن جاری کیے جائیں۔ سماعت کی اگلی تاریخ 7 جون مقرر کی گئی ہے۔

    Gyanvapi Mosque Issue: گیانواپی تنازعہ سے جڑے سبھی 7 معاملوں کی ایک ساتھ ہوگی سماعت، وارانسی عدالت کا بڑا فیصلہ

    ممبئی ناگپور پرانی شاہراہ پر بس اور ٹرک کے تصادم میں سات افراد ہلاک، 13 افراد زخمی

    احمد آباد کی ایک عدالت نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری پر ان کے مبینہ طنزیہ اور تضحیک آمیز بیانات کے لئے گجرات یونیورسٹی کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کی شکایت میں 15 اپریل کو سمن جاری کیا ہے۔ احمد آباد کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ جیش بھائی چوواٹیہ کی عدالت نے آپ کے دونوں لیڈروں کو 23 مئی کو طلب کیا تھا۔ گجرات یونیورسٹی کے رجسٹرار پیوش پٹیل کی شکایت پر یہ دیکھنے کے بعد کی ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 500 (ہتک عزت) کے تحت معاملہ بنتا ہے، عدالت نے کیجریوال اور سنجے سنگھ کو سمن بھیجا تھا۔

    عدالت نے معاملے کے واد ٹائٹل میں کیجریوال کے نام سے 'وزیر اعلی' لفظ ہٹانے کا بھی حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ انہوں نے یہ بیان ذاتی طور پر دیئے تھے۔ کیجریوال اور سنجے سنگھ نے یہ تبصرے گجرات ہائی کورٹ کے چیف انفارمیشن کمشنر کے اس حکم کو منسوخ کرنے کے بعد کیے، جس میں گجرات یونیورسٹی (جی یو) سے پی ایم نریندر مودی کی ڈگری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا تھا۔ شکایت کنندہ کے مطابق، دونوں نے پریس کانفرنس میں اور ٹوئٹر ہینڈل پر پی ایم مودی کی ڈگری کو لے کر یونیورسٹی کو نشانہ بناتے ہوئے 'تضحیک آمیز' بیانات دیے۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ گجرات یونیورسٹی کو نشانہ بنانے والے ان کے تبصرے ہتک آمیز تھے اور ادارے کی ساکھ کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ جس نے عوام کے درمیان اپنا نام قائم کیا ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: