ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان میں رام مندر پروزیراعظم نریندرمودی نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا "ججوں کو ڈراتی ہے کانگریس"۔

مودی نے کہا کہ کانگریس لیڈروں نے ہی سپریم کورٹ میں رام مندرپرسماعت ملتوی کرنے کو کہا تھا۔ کانگریس لیڈراورسینئروکیل کپل سبل نے 2019 الیکشن تک رام مندرمعاملے پرسماعت ملتوی کرنے کو کہا تھا۔

  • Share this:
راجستھان میں رام مندر پروزیراعظم نریندرمودی نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا
وزیراعظم نریندر مودی نے الورمیں رام مندر کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس پرتنقید کی۔

اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر لو کے کرشیو سینا اوروشو ہندو پریشد کے  دھرم سبھا کے دوران سادھو سنتوں نے حکومت کو متنبہ کردیا ہے کہ رام مندرکی تعمیرکے لئے ہمیں پوری زمین چاہئے اورسنی وقف بورڈ معاملے کو واپس لے۔ وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے راجستھان کے الور میں رام مندرپرلب کشائی کی ہے۔


وزیراعظم نریندرمودی  نے کہا کہ کانگریس کے لوگ سپریم کورٹ میں جاکربول رہے ہیں کہ رام مندر معاملے کی سماعت 2019 سے قبل نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے اجودھیا کا ذکرکرتے ہئوے کہا کہ کانگریس عدالتی عمل میں مداخلت کرتی ہے۔ مودی نے کہا کہ کانگریس لیڈروں نے ہی سپریم کورٹ میں رام مندر پرسماعت ملتوی کرنے کو کہا تھا۔ کانگریس لیڈر اورسینئروکیل کپل سبل نے 2019 الیکشن تک رام مندرمعاملے پرسماعت ملتوی کرنے کو کہا تھا۔


انہوں نے کہا کہ کانگریس میں تو ہرگلی محلے میں وزیراعلیٰ عہدہ کے دعویدارہیں۔ ان کی پوری پارٹی وزیراعلیٰ عہدہ پراتنا کنفیوزہے، ان کے لیڈراتنے کنفیوزہیں تو پھرپارٹی کا کیا حال ہوگا۔


نریندرمودی نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے انا کا مسئلہ اس کی جڑ میں ہے۔ وہ جمہوریت کااعتراف نہیں کرتے۔ وہ شکست کو قبول نہیں کرتے، وہ عوام کے فیصلے کو نہیں مانتے، وہ تومان کربیٹھے ہیں کہ یہ گدی ان کی فیملی کے نام پرلکھی ہوئی ہے، اس پردوسرا کوئی آنہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی تہذیب دیکھئے، جو ماونوازوں اورنکسلی بے قصور لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہیں۔ گاوں کے اسکولوں کو جلادیتے ہیں، ایسے لوگوں کو کانگریس کے لیڈرانقلابی کہتے ہیں۔

اس سے قبل بی جے پی کی طرف سے الورمیں کئی ترقیاتی کاموں کا دعویٰ کیا گیا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ وہ 1290 کروڑ کا لون لے کرضلع میں سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے۔ اس وقت 932 کروڑ روپئے سے 630 کلومیٹرکی 38 سڑکوں کا ترقیاتی کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے کہا کہ جو کام گزشتہ 50 سالوں میں نہیں ہوا، اسے بی جے پی نے پانچ سالوں میں کرکے دکھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  زمین ایکوائرکرکے اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرکی جائے: بابا رام دیو نے بھی چھوڑا شگوفہ

یہ بھی پڑھیں:   بی جے پی نے نہیں ’شیو سینا‘ نے گرایا تھا بابری مسجد کا ڈھانچہ: اعظم خان

یہ بھی پڑھیں:   اجودھیا معاملہ: وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بیان پربولیں تاکہ تنازعہ کھڑا کرنے کا موقع ملے: مسلم مذہبی رہنما
First published: Nov 25, 2018 02:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading