اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Ajmer Sharif : خواجہ معین الدین چشتی کا 810 واں عرس، وزیرا عظم مودی نے بھیجی چادر

    راجستھان کے اجمیر شریف میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر ہر سال عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں عرس کے موقع پر چادر پیش کی ہے ۔

    • Share this:
      اجمیر : راجستھان کے اجمیر شریف میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ پر ہر سال عرس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں عرس کے موقع پر چادر پیش کی ہے ۔ خود وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے ۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا : "میں نے چادر پیش کی ہے، جو حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں عرس پر اجمیر شریف درگاہ پر چڑھائی جائے گی ۔"

      اس تصویر میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی بھی وزیر اعظم مودی کے ساتھ نظر آ رہے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی چادر کو نقوی کے سپرد کرتے نظر آرہے ہیں ۔ بتا دیں کہ گزشتہ سال بھی وزیر اعظم مودی نے اجمیر شریف درگاہ پر چادر چڑھانے کے لیے بھیجی تھی ۔ اس وقت بھی مختار عباس نقوی چادر چڑھانے کیلئے اجمیر شریف گئے تھے ۔

      قابل ذکر ہے کہ خواجہ معین الدین چشتی کے 810 ویں سالانہ عرس کے موقع پر بدھ کو درگاہ شریف کا جنتی دروازہ زائرین کیلئے کھول دیا گیا ۔ زائرین کی بڑی تعداد دروازے سے ہوتی ہوئی خواجہ کی درگاہ پر زیارت کیلئے پہنچی ۔ یہ دروازہ سال میں صرف 6 دن کھلتا ہے۔ اس کی کافی اہمیت بتائی گئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: