ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پی این بی گھوٹالہ : ایف آئی آر سے پہلے ہی اہم ملزم نیرو مودی نے چھوڑا ملک ، سوئٹزر لینڈ میں ہونے کی خبر

پنجاب نیشنل بینک سے جڑے 11330 کروڑ روپے کے بڑے گھوٹالہ میں ایف آئی آر درج ہونے سے قبل ہی اس کے اہم ملزم اور ڈائمنڈ تاجر نیرو مودی کے ملک چھوڑ کر فرار ہوجانے کی خبر ہے ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پی این بی گھوٹالہ : ایف آئی آر سے پہلے ہی اہم ملزم نیرو مودی نے چھوڑا ملک ، سوئٹزر لینڈ میں ہونے کی خبر
نیرو مودی ۔ فائل فوٹو

ممبئی : پنجاب نیشنل بینک سے جڑے 11330 کروڑ روپے کے بڑے گھوٹالہ میں ایف آئی آر درج ہونے سے قبل ہی اس کے اہم ملزم اور ڈائمنڈ تاجر نیرو مودی کے ملک چھوڑ کر فرار ہوجانے کی خبر ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیرو سوئٹزر لینڈ میں ہیں ۔ آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے نیرو مودی کے 12 ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ۔ ممبئی میں واقع اس کے گھر اور دفتر کی تلاشی لی جارہی ہے ۔ ای ڈی نے نیرو مودی کے خلاف منی لانڈرنگ اور 280 کروڑ روپے کی جعل سازی کا معاملہ درج کیا ہے۔

فی الحال ای ڈی کی ٹیمیں نیرو مودی کے گھر ، شو روم اور دفتر میں تلاشی کی کارروائی انجام دے رہی ہیں اور دستاویزات کھنگال رہی ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے آغاز میں سی بی آئی کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر ہی ای ڈی نے معاملہ درج کیا ہے۔

خیال رہے کہ گھوٹالہ کے اہم ملزم 48 سالہ مودی ڈائمنڈ کے مشہور دلال ہیں ۔ امریکہ کے مشہور وارٹن اسکول سے ڈراپ آوٹ مودی کے نام سے ان کا جیولری برانڈ اتنا مشہور ہے کہ اس کے دم پر وہ ہندوستانی امیروں کیفوربس کی 2017 کی فہرست میں 84 ویں نمبر پر ہیں ۔ وہ 1.73 ارب ڈالر یعنی تقریبا 110 ارب روپے کے مالک ہیں اور ان کی کمپنی کا ریوینو 2.3 ارب ڈالر یعنی تقریبا 149 ارب روپے ہے۔

First published: Feb 15, 2018 01:56 PM IST