ممبئی : پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے سلسلہ میں 18 بینک ملازمین کو معطل کردیا گیا گیا ہے۔ ان میں جنرل منیجر سطح کے افسران بھی شامل ہیں ۔ فی الحال سبھی افسروں کے ساتھ بینک میں ہی داخلی پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ جہاں ایک طرف گھوٹالہ کے اہم ملزم نیر و مودی کو سی بی آئی اور انٹرپول نوٹس جاری کرکے گرفتار کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ، وہیں دوسری جانب بینک ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔
ہندوستانی بینکنگ کی تاریخ میں سب سے بڑے گھوٹالوں میں سے ایک پنجاب نیشنل بینک کے 11333 کروڑ روپے کے گھوٹالہ نے بینکنگ سسٹم کی جڑیں ہلا کر رھ دی ہیں ۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ فرضی لین دین گزشتہ سات سالوں سے چل رہا تھا اور ملک کے اس دوسرے بڑے پی ایس یو بینک کو اس کی بھنک تک نہیں لگی۔
اس گھوٹالہ کی زد میں اب دیگر بینک بھی آنے لگے ہیں ۔ کم سے کم تین ہندوستانی بینکوں پرائیویٹ سیکٹر کے ایکسس بینک اور پبلک سیکٹر کے الہ آباد بینک اور یونین بینک آف انڈیا کی غیر ملکی برانچوںکے اس فراڈ میں شامل ہونے کی باتیں بھی سامنے آرہی ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ہی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نیرو مودی کی 5100 کروڑ روپے کی املاک ضبط کی ہے ۔ ضبط شدہ املاک میں زیورات ، سونا اور نقدی شامل ہے۔ ای ڈی نے پاسپورٹ افسران سے نیرو مودی ، میہل چوکسی اور امی مودی کے پاسپورٹ کو بھی رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔