உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی این بی گھوٹالہ: نیرو مودی گجرات عدالت میں مفرور قرار، 15 نومبر تک حاضر ہونے کا حکم

    نیرو مودی

    ہیرا کاروباری نیرو مودی کو گجرات کی ایک عدالت نے ٹیکس کی چوری کرنے کے ایک معاملہ میں جمعرات کے روز ’مفرور قرار‘ دے دیا

    • Share this:
      ملک چھوڑ کر فرار ہوئے پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کے اصل ملزم ہیرا کاروباری نیرو مودی کو گجرات کی ایک عدالت نے ٹیکس کی چوری کرنے کے ایک معاملہ میں جمعرات کے روز ’مفرور قرار‘ دے  دیا ہے۔ نیرو مودی کے خلاف مارچ میں دائر 52 کروڑ روپئے کی کسٹم ڈیوٹی سے بچنے کے ایک معاملہ میں عدالت نے اسے ’مفرور ‘ اعلان کر دیا ہے۔ عدالت نے ہیرا کاروباری کو 15 نومبر تک حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

      یہ عوامی نوٹس مہاراشٹر اور گجرات کے مختلف اخبارات کو جاری کی گئی ہے۔ ساتھ ہی حکومت اور پولیس کو بھی آئی پی سی کی دفعہ82 کے تحت نیرو مودی کو علانیہ فرار بتائے جانے کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے۔

       
      First published: