ممبرا : کہتے ہیں کہ طنز ومزاح کا فن علم ادب میں سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ اس میں سنجیدہ موضوعات کو بھی ہلکے پھلکے لہجے اور زبان میں کہنا ہوتا ہے۔ اسی لیے طنز ومزاح کے شعرا کی تعداد دیگر کے مقابلہ کم ہوتی ہے ،لیکن ان کی عوام میں مقبولیت کبھی کبھی غزل اور نظم کے شعرا سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ طنز ومزاح کے معروف شاعر سراج شولا پوری بھی ایک ایسے ہی ادیب ہیں جو سنجیدہ باتوں کو بھی پر لطف انداز میں کہہ دیتے ہیں۔
طنز ومزاح کے معروف شاعر سراج شولا پوری کے شعری مجموعہ کہیں چھاؤں مل نہ جائے کا رسم اجرا ممبرا میں اردو لیٹرری فورم کی جانب اسد اللہ خان اسکول میں منعقد ہ ایک شام عبد الاحد ساز کے نام تقریب میں کیا گیا۔ جہاں شہر بھر کے نامور شعرا ادبا اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ سراج شولا پوری کے اس سے قبل بھی کئی شعری کلام منظر عام پر آچکے ہیں ۔ حالانکہ لوگ سراج شولا پوری کو طنز و مزاح کے شاعر کے نام سے جانتے ہیں ، لیکن ان کے شعری مجوعوں میں سنجیدگی کی انتہا ہوتی ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔