ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

آٹو رکشہ میں خاتون کے بیٹھتے ہی شخص کرنے لگا فحش و شرمناک حرکت، عورت کی پڑی نظر تو اٹھایا یہ قدم

آٹو رکشا میں سوار ایک مسافر نے کھلے عام اپنے بازو میں بیٹھی خاتون مسافر کے سامنے گھنونی حرکتیں کرنے لگا جس کی شکایت کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

  • Share this:
آٹو رکشہ میں خاتون کے بیٹھتے ہی شخص کرنے لگا فحش و شرمناک حرکت، عورت کی پڑی نظر تو اٹھایا یہ قدم
آٹو رکشا میں سوار ایک مسافر نے کھلے عام اپنے بازو میں بیٹھی خاتون مسافر کے سامنے گھنونی حرکتیں کرنے لگا جس کی شکایت کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

پونے میں چلتے ہوئے آٹو رکشا میں ایک شخص نے فحش حرکتیں ( sexual abuse acts) کیں جس کے بعد پولیس نے اس کو گرفتار کرلیا۔ پونے میں چلتے ہوئے آٹو رکشا میں گھنونی حرکت کرنے کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ پونے سے منسلک پمپری چنچواڑ علاقے کا واقعہ ہے۔ آٹو رکشا میں سوار ایک مسافر نے کھلے عام اپنے بازو میں بیٹھی خاتون مسافر کے سامنے گھنونی حرکتیں کرنے لگا جس کی شکایت کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔


در اصل متاثرہ خاتون کے بچے کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی وہ علاج کیلئے پونے کے وائی سی ایم اسپتال جارہی تھی۔ اس کیلئے اس نے شیئر نگ رکشا لیا تھا۔ آٹو میں ایک اور مسافر بیٹھا جس نے خاتون کے سامنے فحش حر کتیں کرنی شروع کر دیں۔


پورا معاملہ کیا ہے؟

متاثرہ خاتون پونے کے پاس پمپری چنچواڑ علاقے میں واقع مور واڑی سے رکشا میں بیٹھی، بچے کو لے کر وہ قریب کے اسپتال جارہی تھی۔ اسی رکشا میں ایک دوسرا شخص آکر بیٹھ گیا۔ جب رکشا تھوڑی دور پہنچا تو مسافر اچانک فحش حر کتیں کرنے لگا۔ اس گندی حرکت پرخاتون کی نظر پڑ گئی۔ جب رکشا وائی سی اسپتال کے اسٹینڈ پر پہنچا تو خاتون رکشا سے اتر کر قریب کے پولیس اسٹیشن میں گئی اور سارا واقعہ بیان کیا۔



پولیس نے فوراً ایکشن لیا اور مقامی لوگوں کی مدد سے ملزم کو ڈھونڈ نکالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام اقبال قریشی(۰۳) سال بتایا جاتا ہے۔ ملزم کی معلومات پمپری پولیس نے دی ہے۔ اب مزید تفتیش اور کارروائی جاری ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 08, 2021 06:31 PM IST