ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کوریئر بوائے بن کر گھر میں گھسے لوگوں نے کی انتہائی گھٹیا حرکت، خاتون کی چیخوں سے آئے پڑوسی اور پھر

اس واردات میں وہ عورت زخمی ہوگئی جس کے گھر میں ڈکیتی کی واردات انجام دینے کے لئے یہ گروہ داخل ہوا تھا۔ اس واردات کو انجام دینے والے ملزمین کو پولیس نےگرفتار کر لیا ہے۔

  • Share this:
کوریئر بوائے بن کر گھر میں گھسے لوگوں نے کی انتہائی گھٹیا حرکت،  خاتون کی چیخوں سے آئے پڑوسی اور پھر
ملزمین کو پولیس نےگرفتار کر لیا ہے۔

گھر میں اکیلی خاتون کو دیکھ کر چوری کے مقصد سے گھر میں گھس کر چوری کی واردات کو انحام دینے والے ایک گروہ کوپولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ ممبئی مضافات کے جوگیشوری میں پیش آیا۔ اس واردات میں وہ عورت زخمی ہوگئی جس کے گھر میں ڈکیتی کی واردات انجام دینے کے لئے یہ گروہ داخل ہوا تھا۔ اس واردات کو انجام دینے والے ملزمین کو پولیس نےگرفتار کر لیا ہے۔ ملزمین کے نام وکرم شیو ناتھ یادو ، اجےراجندر یادو اور راجیش گجو یادو یے۔ ان میں ملزم وکرم شیو ناتھ یادو میڈیکل اسٹورس کا مالک ہے۔ دوسرا ملزم انٹئر ڈیزائنر ہے جبکہ تیسرا ملزم طالب علم ہے۔


جوگیشوری کے سیٹیلائٹ پارک میں واقع ایک عمارت میں سشیلا اپنے ڈاکٹر شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔ ڈاکٹر راجیش روزانہ صبح گیارہ بجے گھر سے اپنے کلینک کے لئے روانہ ہوجاتے ہیں۔ اس دوران سسیلا گھر میں اکیلی رہتی ہے۔ اسی کا فائدہ اٹھاکر ایک چور کورئیر بوائے بن کران کے گھر پہنچا۔کوریئر بوائے نے گھر کی گھنٹی بجائی اور پارسل کے بارے میں بتایا۔ سشیلا نے کہا کہ انہوں نے کوئی پارسل کا آرڈر نہیں دیا ہے لیکن کورئیر بوائے نے بہانا بنا کر دروازہ کھلوایا اور دستخط لینے کے بہانے گھر میں گھس گیا اور چاقو نکال لیا۔


چوروں نے گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کے بیچ سشیلا پر حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئی اور اس کی چیخ نکل گئی۔ اس واقعے کے دوران پڑوسی بچاؤ کے لئے پہنچ گئے اور تینوں ملزمین میں سے ایک کو پکڑا لیا اور پولیس کو پورے واردات کی اطلاع کردی۔ پولیس شکایت ملتے ہی الرٹ ہو گئی اور کافی جد و جہد کے بعد فرار ملزمین کو گرفتار کرلی اورمزید تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Apr 18, 2021 04:03 PM IST