ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

اے ٹی ایم میں سینئر سٹیزن کو گمراہ کرکے رقم نکالنے والے گروہ کا پولیس نے کیا پردہ فاش، دو گرفتار

آپ اے ٹی ایم ATM سے رقم نکالتے وقت محتاط رہیں کسی انجان شخص کی مدد لینے سے پہلے محتاط رہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مدد کے نام پر دھوکہ دہی کرتے ہیں۔

  • Share this:
اے ٹی ایم میں سینئر سٹیزن کو گمراہ کرکے رقم نکالنے والے گروہ کا پولیس نے کیا پردہ فاش، دو گرفتار
آپ اے ٹی ایم ATM سے رقم نکالتے وقت محتاط رہیں کسی انجان شخص کی مدد لینے سے پہلے محتاط رہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مدد کے نام پر دھوکہ دہی کرتے ہیں۔

آپ اے ٹی ایم ATM سے رقم نکالتے وقت محتاط رہیں کسی انجان شخص کی مدد لینے سے پہلے محتاط رہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مدد کے نام پر دھوکہ دہی کرتے ہیں۔ کرار پولیس نے اے ٹی ایم مشین میں رقم جمع کروانے آئے سینئر سٹیزن کو گمراہ کرکے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے گروہ کے 2 ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ گروہ کار کے ذریعے آتے تھے اور ریسکیو کرکے علاقے کو نشانہ بناتے تھے۔گینگ ایسے لوگوں کو نشانہ بناتا تھا جو سینئر سٹیزن ہوتے یا اے ٹی ایم سینٹر میں کوئی سکیورٹی گارڈ تعینات نہیں ہوتا۔ جمع کروانے آنے والے شخص کی مدد کا حوالہ دیتے ہوئے وہ اعتماد میں لینے کے لئے پہلے اپنی رقم مشین میں رکھتا تھا اور نوٹ گنواتا تھا اور انہی سے اکاؤنٹ نمبر ڈلواتے تھے اور رقم جمع ہونے کی بات کہہ کر انہیں جانے دیتے تھے اور پھر کے بعد بڑے شاطرانہ انداز میں پیسے نکال لیتے تھے۔


ملاڈ ایسٹ کرار پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر پرکاش ویلے کے ذریعہ موصولہ اطلاع کے مطابق جوگیشوری آنند نگر کا رہائشی کشیوری امرت لال بسا (60) نے بتایا کہ 7 جولائی کی صبح 9.15 سے 9:25 کے درمیان ملاڈ ایسٹ میں بینک آف انڈیا ، سائی دھام عمارت میں ، بی سی مارکیٹ 99 ہزار روپے نجی اے ٹی ایم مشین میں جمع کرانے گئے تھے۔


اس دوران 3 افراد اے ٹی ایم سینٹر میں موجود تھے ، ان میں سے دو افراد گیٹ پر کھڑے تھے اور ایک اے ٹی ایم کے اندر تھا۔جب کشوری لال پیسہ جمع کررہے تھے اسی وقت اے ٹی ایم کے اندر کھڑا شخص انکی مدد کرنے کے لئے کہا اے ٹی ایم میں رقم جمع کرانےکا عمل شروع کر دیا ، جب اس کی تصدیق ہوگئی تو ملزم نے کہا کہ آپ کی رقم اکاؤنٹ میں جمع ہو گئی ہے.آپ جا سکتے ہیں ان کے جانے کے بعد اے ٹی ایم مشین کے کینسل بٹن کو دباکر اس کے 99 ہزار روپے نکال کر فرار ہوگئے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jul 16, 2021 01:11 PM IST