ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کے اڈے پر پولیس کی چھاپہ ماری، 6 لڑکیاں اور دو شخص گرفتار

راجستھان کے جودھپور (Jodhpur) میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ(High Profile Eex Racket) سے جڑے ایک معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ مہامندر پولیس نے پرتھم پولو میں واقع جودھپور ٹاور کے ایک فلیٹ میں چل رہے جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • Share this:
ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کے اڈے پر پولیس کی چھاپہ ماری، 6 لڑکیاں اور دو شخص گرفتار
علامتی تصویر

راجستھان کے جودھپور (Jodhpur) میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ(High Profile Eex Racket) سے جڑے ایک معاملے میں پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ مہامندر پولیس نے پرتھم پولو میں واقع جودھپور ٹاور کے ایک فلیٹ میں چل رہے جسم فروشی کے دھندے کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ساتھ ہی پیٹا ایکٹ کے تحت 6 لڑکیوں اور دوش شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس معاملے میں سیکس ریکٹ کے آپریٹر کی تلاش میں مصروف ہے۔ گزشتہ سنیچر کو کارروائی کے بعد وہ اب تک پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔


جودھپور سے ملی جانکاری کے مطابق سیکس ریکٹ کا سیدھا کنکشن ممبئی۔ دہلی اور گجرات سے ہے۔ پکڑی گئی سبھی لڑکیان انہیں شہروں کی رہنے والی بتائی جارہی ہیں۔ ممبئی کی رہنے والی ایک خاتون یہاں دوسرے شہر سے لڑکیوں کو لیکر جودھپور میں بدکاری کا دھندا کروا رہی تھی۔ اس کیلئے اس نے ایک فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا۔


اس طرح پولیس نے کی کارروائی۔،،

جودھپور اے سی پی دیراور سنگھ نے بتایا کہ پاوٹا میں واقع دھرم ناراین جی کا ہتھا کے نزدیک جودھپور ٹاور میں جسم فروشی کے دھندے کی جانکاری ملی تھی۔ یہاں چوتھی منزل پر صائمہ عرف دیپکا نام کی خاتون کے ذڑیعے بدکاری کا کاروبار کروانے اور الگ۔الگ مقامات سے چار۔پانچ لڑکیوں کے آنے کی اطلاع ملی۔ تب مہامندر تھانہ افسر سمیر دان کے ساتھ خود اے سی پی دیراور سنگھ نے جہاں یہ دھندہ چل رہا تھا وہاں چھاپہ مارا۔ اس دوران یہاں چھ لڑکیاں اور کسٹمر بن کر آئے دو شخص کو پکڑا گیا ہے۔
First published: Jun 28, 2020 08:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading