ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ما ں نے اپنے  ہی 6 ماہ کے بچے کو بے دردی سے پیٹا، وائرل ویڈیو کے بعد پولیس کے بھی اڑے ہوش، کارروائی

لاک ڈاؤن کا ایسا بھی اثر دیکھنےکو مل رہا ہے کہ ایک ماں اپنی ممتا بھول گئی اور اس قدر پریشان ہے کہ وہ اپنے 6 ماہ کے بچوں کو بے رحمی سے پیٹ رہی ہے ، جب یہ پوری ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگ اسے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

  • Share this:
ما ں  نے اپنے  ہی 6 ماہ کے بچے کو بے دردی سے پیٹا، وائرل ویڈیو کے بعد پولیس کے بھی اڑے ہوش، کارروائی
جب یہ پوری ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگ اسے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے جسے دیکھ کرآپ حیران ہو جائیں گے کہ ایک ماں اپنے ہی 6 ماہ کے معصوم بچے کو بے دردی سے پیٹ رہی ہے۔

گالوں پر غصے سے تھپڑ مار رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں بستر پر پٹک رہی ہے۔ اس واقعے کے پیچھے کورونا کے سبب گھرکے بگڑے ہو ئے حالات ہیں۔ لاک ڈاؤن کا ایسا بھی اثر دیکھنےکو مل رہا ہے کہ ایک ماں اپنی ممتا بھول گئی اور اس قدر پریشان ہے کہ وہ اپنے 6 ماہ کے بچوں کو بے رحمی سے پیٹ رہی ہے ، جب یہ پوری ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگ اسے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ یہ واقعہ ناگپور کے پنڈھرا بوڑی جھو پڑ پٹی کے ایک مکان کی ہے جہاں ایک گھر میں 4 افراد ہیں جن میں ماں ، بیٹا ، بہو اور 6 ماہ کا بچہ ہے۔


بیٹے کی کمائی کا واحد ذریعہ ہے لیکن اس کا کام چھوٹ چکا ہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ گھر چلانا مشکل ہوگیا اور گھر میں اختلافات پیدا ہوگئے اور لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔اس کے نتیجے میں 6 ماہ کے بچے پر سارا غصہ اتر گیا. جب واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ خاتون کا شوہر بے روزگار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے گھر کی حالت بگڑ گئی۔




گھر مالی بحران کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے ساس اور بہو میں اکثر جھگڑے ہونے لگے تھے۔ اس جھگڑ ے اور غصے کی ویڈیومیں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح 6 ماہ کے بچے پر ساراغصہ اتاراجا رہا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ناگپور پولیس حرکت میں آگئی اور اس کی تفتیش شروع کردی اور پھر پتہ چلا کہ یہ سارا معاملہ تھانہ امبا جیری کے تحت پنڈھرا بوڑی کا ہے۔ پولیس نے بچے کی ماں کو بلایا۔ اس کی کونسلنگ کی اور اسے سخت وارننگ دینے کے بعد چھوڑ دیا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 01, 2021 06:09 PM IST