آر ایس ایس کے پروگرام میں سابق صدر پرنب مکھرجی کی شرکت کو لیکر سیاسی گلیاروں میں آج چرچا زوروں پر ہے۔بدھ کو سابق صدر کی بیٹی شرمشٹھا مکھرجی نے اپنے والد کو سنگھ کو لیکر نصیحت دی تھی۔اس پر مغربی بنگال کانگریس کے صدرادھیر رنجن چودھری کا کہنا ہے کہ بیٹی کے بعد سابق صدر کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی کو بھی سنگھ پر اپنا نظریہ رکھنا چاہئے۔بتادیں کہ صدر کی بیٹی شرمشٹھا نے کہا کہ سنگھ والے پرنب مکھرجی کا غلط استعمال کر سکتے ہیں۔اپنے والد کو آگاہ کرتے ہوئے شرمشٹھا نے کہا۔"بھاشن بھلا دئے جائیں گے لیکن تصویریں ہمیشہ یاد رہیں گی"۔
پرنب مکھرجی شام 5:30 بجے سے 9:30بجے تک ناگپور میں واقع سنگھ ہیڈ کواٹر میں رہیں گے۔اس دوران وہ یہاں ایک پروگرام کی ٹریننگ پوری کر چکے کارکنوں کو آج شام خطاب کریں گےْاپنا سیاسی سفر کانگریس کے ساتھ پورا کرنےوالے پرنب مکھرجی اہنے خطاب میں آر ایس یس کارکنوں سے کیا کہیں گے۔اس پر سبھی کی نظر ہے۔
ادھر سینئر کانگریس لیڈر اور گاندھی کنبہ کے قریبی احمد پٹیل نے پرنب مکھرجی کے اس قدم پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔بدھ کی رات احمد پٹیل نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سابق صدر سے ایسی امید نہیں تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔