ہوم » نیوز » No Category

پرتيوشا بنرجی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی انکشافات ، بوائے فرینڈ راہل حراست میں

ممبئی : ٹی وی اداکارہ پرتيوشا بنرجی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاش پر صرف گلے پر ہی نشان تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ نشان پھانسی لگانے کی وجہ آیا ہے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Apr 02, 2016 08:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پرتيوشا بنرجی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی انکشافات ، بوائے فرینڈ راہل حراست میں
ممبئی : ٹی وی اداکارہ پرتيوشا بنرجی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاش پر صرف گلے پر ہی نشان تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ نشان پھانسی لگانے کی وجہ آیا ہے

ممبئی : ٹی وی اداکارہ پرتيوشا بنرجی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاش پر صرف گلے پر ہی نشان تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ نشان پھانسی لگانے کی وجہ آیا ہے ۔ وہیں دیر شام پرتيوشا کی آخری رسوم ادا کردی گئی ۔ بتایا جا رہا ہے کہ پرتيوشا کو سرخ رنگ کے کپڑے میں لپیٹا گیا تھا۔ پرتيوشا کی آخری رسومات میں سمیتا بنسل، جے بھانوشالي ماہی گل، گجندر چوہان، اپرو اگنی ہوتری، شلپا اگنی ہوتری، بھیروي اور متعدد دیگر ٹی وی اسٹار بھی شامل ہوئے ۔

ادھر پرتيوشا کی مشتبہ موت کے معاملہ میں ممبئی پولیس نے اس کے بوائے فرینڈ راہل راج سے دو بار پوچھ گچھ کرنے کے بعد اس کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے جمعہ کی رات کو بھی راہل سے دو گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی اور آج بھی اس سے پوچھ گچھ کی گئی ، جس میں اس نے پرتيوشا کو لے کر کئی انکشافات کئے تھے۔

خیال رہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے، لیکن ٹی وی اداکارہ کے گلے پر دو نشان تھے ، جو کہ پھانسی لگانے سے آئے تھے۔ پرتيوشا کے گلے کے پیچھے ایک ٹیٹو بھی تھا ، جس پر راہل لکھا تھا۔ ساتھ ہی ساتھ پورے جسم پر گلے کے علاوہ کہیں بھی چوٹ کا نشان نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اداکارہ پرتيوشا بنرجی کی موت کے بعد اس کے بوائے فرینڈ راہل راج نے کہا تھا کہ وہ شام تقریبا ساڑھے چار بجے گھر پہنچا تھا۔ دو بیڈروم والے اس گھر کی ایک چابی راہل کے پاس جبکہ دوسری پرتيوشا کے پاس رہتی تھی۔

First published: Apr 02, 2016 08:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading