உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وشو ہندو پریشد لیڈر پروین توگڑیا کا مودی حکومت سے رام مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنانے کا مطالبہ

    پروین توگڑیا ۔ فائل فوٹو

    پروین توگڑیا ۔ فائل فوٹو

    وشو ہندو پریشدکے لیڈر پروین بھائی توگڑیا نے رام مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      جودھپور: وشو ہندو پریشدکے لیڈر پروین بھائی توگڑیا نے رام مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسٹر توگڑیا نے آج یہاں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو عوام نے گزشتہ الیکشن میں رام مندر کی تعمیر کے لئے حمایت دی ہے۔ مرکزی حکومت کو عوام کے جذبات کے پیش نظر رام مندر کے لئے قانون بنانا چاہئے۔ مرکزی حکومت کی صحت پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی فیس کم کرنے کا انتظام کرنا چاہئے تاکہ غریب لوگوں کی مدد ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ میڈیکل کالجوں کی بھی فیس کم ہونی چاہئے تاکہ غریب بچے ڈاکٹر بن سکیں۔
      انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں پرائیویٹ اسپتالوں کے تعاون سے ہیلتھ کیمپ لگائے جارہے ہیں جن میں لوگوں کی مفت جانچ کی جارہی ہے۔ خواتین کی صحت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
      First published: