ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

حاملہ خاتون کودو بی ایم سی اسپتالوں نے ایڈمٹ کرنے سے کیا انکار، لوکل ٹرین میں ہی ہوگئی ڈلیوری

حکومت کے سینئرافسرنے بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بی ایم سی نے متعلقہ اسپتالوں کے ملازمین کے غیراخلاقی اورغیرپیشہ وارانہ رویے کو لے کرجانچ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔

  • Share this:
حاملہ خاتون کودو بی ایم سی اسپتالوں نے ایڈمٹ کرنے سے کیا انکار، لوکل ٹرین میں ہی ہوگئی ڈلیوری
علامتی تصویر۔

ممبئی میں 26 سال کی ایک خاتون نے لوکل ٹرین میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ یہ واقعہ 25 اکتوبرکا ہے، لیکن خاتون کے شوہرکی شکایت کے بعد اب سرخیوں میں آیا ہے۔ خاتون کے شوہرنے پیرکوالزام لگایا کہ حمل کے درد سے گزررہی اس کی بیوی کو دواسپتالوں نے داخل کرنے سے انکارکردیا اورسینٹرل ممبئی کے دوسرے اسپتال میں لے جانے کوکہا۔


سریکھا تیواری نے سینٹرل ممبئی کے نائراسپتال جانے کے دوران دادرریلوے اسٹیشن پہنچنے سے قبل لوکل ٹرین کے کمپارٹمنٹ میں بچے کو جنم دیا۔  بھایندراورکاندیولی کے دو بی ایم سی اسپتالوں کے انکارکے بعد خاتون کا شوہرسشیل تیواری اسے میونسپلٹی کے اہم اسپتالوں میں سے ایک نائراسپتال لے گیا۔


تیواری نے دعویٰ کیا کہ وہ سریکھا کو پہلے تیمبھا اسپتال لے گیا، جہاں اسپتال ملازمین نے اسے دوا دے دی اورکہا کہ وہ کوئی خطرہ نہیں لینا چاہتے اوراسے شتابدی اسپتال لے جانے کوکہا۔


اس نے دعویٰ کیا کہ شتابدی اسپتال پہنچنے پرنرس نے سریکھا کو داخل کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکارکردیا کہ انہیں تیمبھا اسپتال سے کیس کے کاغذات چاہئے۔ پیپرلے کرلوٹنے پروہاں اسے نائراسپتال جانے کوکہا اورکوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

وہیں حکومت کے سینئرافسرنے بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے  برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے متعلقہ اسپتالوں کے ملازمین کے غیراخلاقی اورغیر پیشہ وارانہ رویے کو لے کرجانچ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔  بی ایم سی کے زیرانتظام اسپتالوں کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرششی کانت واڈیکرنے کہا کہ اگریہ واقعہ ہوا ہےتویقیناً 'بدقسمتی' اورمایوس کن بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثہ کے لئے جانچ بٹھائی جائے گی۔ اگراسپتال کے ملازمین قصوروارپائے جاتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:        اترپردیش : دوسری شادی کرنے کیلئے شوہر نے پانچ ماہ کی حاملہ بیوی کو فون پر دیا تین طلاق

یہ بھی پڑھیں:      نابالغ لڑکی کا 55 سالہ شخص نے کر دیا ریپ ، 5 ماہ سے حاملہ ہے بچی

یہ بھی پڑھیں:                 پیریڈس وقت پر آتے تھے لیکن 7 ماہ کی حاملہ نکلی کالج کی لڑکی
First published: Oct 30, 2018 09:09 AM IST