ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ملک میں 20 تعلیمی اداروں کوبین الاقوامی معیارکا بنایا جائے گا: صدرجمہوریہ ہند

رام ناتھ کووند نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخرکی بات ہے کہ ہندوستان دنیا کے ملکوں کے لئے سیکھنے کا ایک کلیدی مرکزرہا ہے۔

  • Share this:
ملک میں 20 تعلیمی اداروں کوبین الاقوامی معیارکا بنایا جائے گا: صدرجمہوریہ ہند
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند۔ فائل فوٹو

پونے: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نےکل پونے میں سمبایوسیس بین الاقوامی یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی 15 ویں تقریب میں کہا کہ ملک میں 20 تعلیمی اداروں کو بین الاقوامی معیارکا بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہندوستان دنیا کے ملکوں کے لئے سیکھنے کا ایک کلیدی مرکزرہا ہے۔ 


تکشیلا سے نالندہ تک برصغیرکی صدیوں پرانی یونیورسٹیاں ایشیا اوراس کے ا ٓگے کے مختلف ملکوں کے طلبا کے لئے سیکھنے کا مرکزرہی ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں ایشیا اوردنیا کے دیگر مختلف ملکوں کے طلباعلم سیکھنے کے لئے آتے رہے ہیں۔ جدید دورمیں ہمارے کیمپس بہت سے ملکوں خصوصاً ہمارے پڑوسیوں اور افریقہ کے ملکوں کے با صلاحیت نوجوانوں کے لئے کھلے ہے۔ اوران کا وہاں خیر مقدم ہے۔ افریقہ جہاں سے طلبا ہمارے ان کیمپس میں پڑھنے آتے ہیں۔ ایک ایسا خطہ ہے جس کے ساتھ ہمارے خصوصی تعلقات ہیں۔ 


رام ناتھ کووند نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 166 ملکوں کے 46.144 غیرملکی طلبا ہندوستان میں سیکھنے کے اعلی اداروں اور مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں۔ سمبایوسیس اس عمل میں ایک اہم رول ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر بے حد خوش ہے کہ سمبایوسیس میں 1000 سے زیادہ غیرملکی طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ ان میں جوآج گریجویشن کررہے ہیں۔ ہندوستان کے علاوہ 33ملکوں کے 329 طلبا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سمبایوسیس کے کیمپس کا کثیرثقافتی اورکثیرشہری ماحول پیدا ہوا ہے اور یہ ملکوں میں خیرسگالی جذبہ کو فروغ دیتا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں 903 یونیورسٹیوں اور 39.050 کالجوں کا نیٹ ورک ہے، لیکن اس کے باوجود عالمی سطح کی تعلیم کو حاصل کرنے کے معاملے میں اب بھی کچھ کمیاں رہ گئی ہیں۔اس تناظرمیں حکومت نے اعلی تعلیم کے 20 اداروں کو اہمیت کے اداروں کے طورپرفروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان اداروں کی بھرتیاں کرنے اورنصاب طے کرنے کا اختیاردیا جاسکے۔ تاکہ وہ اعلی سطح کےعالمی معیارتک پہنچ سکیں۔ انہوں نے منتظمین، پروفیسروں، طلبا اورسمبایوسیس سے فارغ التحصیل طلبا سے اپیل کی کہ وہ اپنی یونیورسٹی میں کم سے کم ایک اہمیت کے ادارے کی تعمیر کریں۔

یہ بھی پڑھیں:    اب 2019 انتخابات کے بعد ہندوستان سے دوستی کی کوشش کروں گا: عمران خان

یہ بھی پڑھیں:     کولگام: عام شہریوں کی ہلاکت سے ہمیں بہت تکلیف پہنچی ہے: راجناتھ سنگھ

یہ بھی پڑھیں:    اجودھیا تنازعہ کا فیصلہ جلد آنے میں رکاوٹ رہی ہے کانگریس: یوگی آدتیہ ناتھ

یہ بھی پڑھیں:    صدرجمہوریہ کووند اوران کی اہلیہ کے ساتھ جگن ناتھ مندرمیں ہوئی 'بدسلوکی': رپورٹ
First published: Oct 24, 2018 09:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading