ممبئی: مہاراشٹر میں شیو سینا کے 18 لوک سبھا اراکین میں سے 13 نے پیر کو صدر جمہوریہ انتخابات پر ایک اہم میٹنگ میں حصہ لیا اور ان میں سے بیشتر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ جانکاری شیو سینا لیڈر گجانن کیرتیکر نے دی۔
حالانکہ شیو سینا رکن پارلیمنٹ اور چیف ترجمان سنجے راوت نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا میں پارٹی کے 18 اراکین میں سے 15 نے مضافاتی باندرہ میں شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ ’ماتوشری‘ میں ہوئی میٹنگ میں حصہ لیا۔ انہوں نے اس سے متعلق کوئی جانکاری نہیں دی۔
مہاراشٹر میں 18 لوک سبھا کے اراکین کے علاوہ، مرکز کے زیر انتظام ریاست دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیپ سے کلابین ڈیلکر بھی شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
میٹنگ میں پہنچے تھے 13 اراکین پارلیمنٹکیرتیکر نے کہا کہ میٹنگ میں 13 اراکین پارلیمنٹ جغرافیائی طور پر شامل ہوئے، جبکہ تین دیگر– سنجے جادھو، سنجے مانڈلک اور ہیمنت پاٹل میٹنگ میں شامل نہیں ہوسکے، لیکن انہوں نے قیادت کو اپنی حمایت کی تصدیق کی۔
یہ بھی پڑھیں۔نیشنل ہیرالڈ کیس: سونیا گاندھی سے ED کرے گی پوچھ گچھ، 21 جولائی کو ہیڈ کوارٹر بلایا گیاگجانن کیرتیکر نے کہا، ’بیشتر اراکین پارلیمنٹ کی رائے تھی کہ پارٹی کو دروپدی مرمو کی حمایت کرنی چاہئے‘۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا کے دو لوک سبھا رکن بھاونا گولی اور شری کانت شندے (وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے بیٹے) میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔ صدر جمہوریہ الیکشن 18 جولائی کو ہوں گے۔
رکن پارلیمنٹ کیرتیکر نے کہا کہ وہ این ڈی اے کی امیدوار ہیں، لیکن دروپدی مرمو آدیواسی طبقے سے ہیں اور ایک خاتون ہیں۔ ہمیں انہیں اپنی حمایت دینی چاہئے۔ یہی سبھی اراکین پارلیمنٹ کا مطالبہ تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔