ممبئی : مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹر کی پچھلی سرکار نے صرف بدعنوانی کی ، وہی ان کا اہم موضوع تھا۔ مہاراشٹر انتظامیہ خاص طور سے مہاراشٹر کی پولیس ، ممبئی پولیس اپنے کام کیلئے جانی جاتی تھی، لیکن جس طرح کے معاملات سامنے آئے ، وزیر داخلہ جیل گئے، تبادلہ پوسٹنگ گھوٹالہ ہوا، مہاراشٹر میں کوئی نئی سرمایہ کاری نہیں آئی، پچھلی سرکار نے بدعنوانی کو چھوڑ کر کیا حاصل کیا ۔ پچھلی سرکار نے ممبئی کو شنگھائی بنانے کا اعلان کیا تھا، لیکن ایک بھی پروجیکٹ شروع نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے یہ باتیں سی این این ۔ نیوز18 کے مشہور پروگرام ٹاون ہال کے نئے ایڈیشن میں کہیں ۔
دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ہم ممبئی کو شنگھائی سے بہتر بنائیں گے ۔ ممبئی کو شنگھائی کیوں بنانا ہے؟ ممبئی ممبئی ہے ۔ ممبئی کا اپنا کلچر ہے ، اپنا ڈھانچہ ہے ۔ ممبئی کو ممبئی بنائیں گے اور شنگھائی سے بہتر بنائیں گے اور یہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی سرکار نے کووڈ بحران کے وقت فیس بک پر کام کیا ۔ مجھے نہیں پتہ کہ کووڈ کا انتظام اچھی طرح سے کیا گیا تھا یا نہیں، لیکن خبروں کو اچھی طرح سے مینیج کیا گیا تھا ۔ کورونا انتظامات پر سوالات اٹھانے والے کو بھی جیل بھیجا گیا ۔
دیویندر فڑنویس نے کہا کہ مہاراشٹر میں سیاسی ناکامی اور بحران کیلئے صرف ادھو ٹھاکرے ذمہ دار ہیں ۔ شیوسینا کی تقسیم کیلئے ادھو ٹھاکرے کا طریقہ کار ذمہ دار ہے ۔ 30 ۔ 40 ممبران نے ایم وی اے چھوڑ دیا اور ادھو ٹھاکرے کو اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے عوامی مینڈیٹ کا مذاق بنایا ۔ جب ہم میں اتحاد میں لڑے تو ہر ریلی میں وزیر اعظم ، وزیر داخلہ اور پارٹی صدر، سبھی نے کہا کہ وزیر اعلی بی جے پی کا ہوگا ۔ ادھو جی ، وہ اسٹیج پر تھے اور انہوں نے تالی بھی بجائی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔