Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » معیشت

    پرائیویٹ کمپنیوں میں کام کرنے والوں کے لئے خوش خبری! اگلے سال اتنی بڑھے گی آپ کی تنخواہ

    انڈونیشیا میں ملازمین کی تنخواہ میں 8 فیصد، چین میں 6.5 فیصد، فلپائن میں 6 فیصد ، ہانگ کانگ اور سنگاپور دونوں جگہ تنخواہ میں 4 فیصد اضافہ کا اندازہ ہے۔

    • Share this:
    پرائیویٹ کمپنیوں میں کام کرنے والوں کے لئے خوش خبری! اگلے سال اتنی بڑھے گی آپ کی تنخواہ
    علامتی تصویر

    ممبئی۔ معیشت میں نرمی کے باوجود ملک میں اگلے سال نجی شعبہ میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا اندازہ ہے۔ ایک رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے۔ ولس ٹاور واٹسن کی ’ سیلری بجٹ پلاننگ‘ کے مطابق، موجودہ سال میں ملازمین کی تنخواہ میں موثر طور پر 9.9  فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو اگلے سال 10 فیصد پہنچ سکتا ہے۔ تنخواہ میں حالانکہ 10 فیصد کا اضافہ ایک رواج بنتا جا رہا ہے لیکن یہ ایشیا بحرالکاہل خطے میں زیادہ ہے۔


    انڈونیشیا میں ملازمین کی تنخواہ میں 8 فیصد، چین میں 6.5 فیصد، فلپائن میں 6 فیصد ، ہانگ کانگ اور سنگاپور دونوں جگہ تنخواہ میں 4 فیصد اضافہ کا اندازہ ہے۔


    ولس ٹاورس واٹسن انڈیا کے کنسلٹنگ چیف ( ٹیلنٹ اینڈ ریوارڈ) راجل ماتھر نے کہا ’’ حالانکہ ایشیا بحر الکاہل خطہ میں ہندوستان میں تنخواہ میں اضافہ مسلسل اونچا بنا ہوا ہے لیکن کمپنیاں محتاط رخ اپنا رہی ہیں اور پچھلے سال کے مقابلے اس میں کوئی بڑی تبدیلی کا ان کا ارادہ نہیں ہے‘‘۔

    First published: Nov 06, 2019 11:59 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading