உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پرائیویٹ حج ٹورز کی خدمات پر پابندی کی تیاری

    ممبئی۔ مرکزی حج کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

    ممبئی۔ مرکزی حج کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

    ممبئی۔ مرکزی حج کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ مرکزی حج کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے- یہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ  ملک میں حج کیلئے پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کی خدمات کو باقی رکھنا چاہئے یا نہیں۔ یہ چاررکنی کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریگی۔


      واضح رہے کہ مرکزی حج کمیٹی حج کیلئے پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کی نششتوں کا انتظام خود کرنے کی خواہاں ہیں۔ اس سے متعلق مرکزی حج کمیٹی کی میٹنگ میں کمیٹی تشکیل پائی ہے۔ مرکزی حج کمیٹی کے چئیرمین قیصر شمیم نےخصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جو لوگ چار پانچ سال سے منتظر ہیں اورانکی باری نہیں آئی ہے، انکو حج کا موقع مل جائے۔انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ جو کوٹہ ۲۰ ہزارعازمین کا کم کر دیا گیا ہے، اس کو بحال کر دیا جائے تو جو ویٹنگ لسٹ میں ہیں، ان سب کی باری آجائے۔


      غورطلب ہے کہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعہ ہزاروں لوگ  ہرسال حج کے لیے جاتے ہیں، جس سے ان لوگوں کا حق مارا جاتا ہے، جو سرکاری کوٹہ کم ہونے کے باعث حج نہیں کر پاتے ہیں۔

      First published: