உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجستھان سیاسی بحران پر پرینکا گاندھی نے کہا : منتخب سرکار کو گرانے کی کوشش کررہی بی جے پی

    راجستھان سیاسی بحران پر پرینکا گاندھی نے کہا : منتخب سرکاروں کو گرانے کی کوشش کررہی بی جے پی

    راجستھان سیاسی بحران پر پرینکا گاندھی نے کہا : منتخب سرکاروں کو گرانے کی کوشش کررہی بی جے پی

    کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی بی جے پی اور مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ پرینکا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان بحران کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کی منشا صاف ہے ، وہ منتخب حکومت کو گرانے کی سازش کررہی ہے ۔

    • Share this:
      راجستھان میں جاری سیاسی بحران کے درمیان راج بھون اور ریاستی حکومت میں ٹکراو کی صورتحال کو لے کر کانگریس پارٹی نے حملہ تیز کردیا ہے ۔ پارٹی کے سینئر لیڈران اس سیاسی بحران کو لے کر بی جے پی پر حملہ بول رہے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی بی جے پی اور مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا ہے ۔ پرینکا نے سوشل میڈیا کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان بحران کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کی منشا صاف ہے ، وہ منتخب حکومت کو گرانے کی سازش کررہی ہے ۔ پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi) نے کہا کہ ملک ابھی کورونا وائرس کے بحران کے دور سے گزر رہا ہے ۔ ملک کو ابھی مفاد عامہ میں کام کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے ، لیکن مرکز کی بی جے پی حکومت نے عوام کے ذریعہ منتخب کی گئی حکومت کو گرانے کی کوشش کرکے اپنی منشا اور کیریکٹر واضح کردیا ہے ۔ عوام اس کا جواب ضرور دیں گے ۔

      آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے راجستھان میں اسمبلی سیشن بلائے جانے کو لے کر کانگریس کے دیگر لیڈروں نے بھی بی جے پی پر نشانہ سادھا ۔ کانگریس لیڈروں نے ملک کی دیگر ریاستوں میں اسمبلی سیشن بلائے جانے لیکن راجستھان میں گورنر کے ذریعہ اس سلسلہ میں کوئی قدم نہ اٹھائے جانے پر سوال اٹھایا ہے ۔ کانگریس لیڈروں نے گورنر پر جانبدارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگایا ہے ۔


      کانگریس ترجمان ابھیشیک منوسنگھوی نے آج موجودہ سیاسی بحران کو لے کر راجستھان کے گورنر کلراج مشر کے رویہ پر سوال اٹھایا ۔ سنگھوی نے کہا کہ گورنر ریاستی حکومت کے تعاون اور مشورہ سے فیصلہ لینے کے پابند ہوتے ہیں ، لیکن راجستھان کے گورنر مرکز میں بیٹھے اپنے ماسٹرس کی آواز سن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے کانگریس پارٹی کو بھروسہ دلایا تھا کہ آئین کے تحت وہ اس معاملہ پر فیصلہ لیں گے ، لیکن اسمبلی سیشن نہ بلانے سے ان کی منشا صاف ہورہی ہے ۔

      اس سے پہلے کانگریس پارٹی کی جانب سے اس پورے سیاسی واقعات کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ بتاتے ہوئے مودی حکومت سے پانچ سوالات پوچھے گئے تھے ۔ کانگریس ترجمان اجے ماکن نے جے پور میں آج پریس کانفرنس میں مودی حکومت سے یہ سوالات پوچھے ۔ ماکن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں مودی حکومت کے اوپر راجستھان کی منتخب حکومت کو گرانے کی سازش رچنے کا الزام لگایا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: