ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پروفیسر اخترالواسع مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کےنئے وائس چانسلر بنے ، عہدہ سنبھالا

مشہورمحقق، ادیب اور اسلامی اسکالرپروفیسر اخترالواسع مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے نئے پریسیڈینٹ( وائس چانسلر) مقرر کئے گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 21, 2016 09:41 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پروفیسر اخترالواسع مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کےنئے وائس چانسلر بنے ، عہدہ سنبھالا
پروفیسر اختر الواسع ۔ فائل فوٹو

جودھپور : مشہورمحقق، ادیب اور اسلامی اسکالرپروفیسر اخترالواسع مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے نئے پریسیڈینٹ( وائس چانسلر) مقرر کئے گئے ہیں۔ یہ اطلاع یونیورسٹی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئر پرسن عبدالعزیز نے ایک بیان میں دی ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق پروفیسر اختر الواسع کی طویل تدریسی و انتظامی خدمات اور ملک و بیرون ملک انکی علمی و فکری جدو جہد کو دیکھتے ہوئے راجستھان اسمبلی اور یو جی سی سے منظور شدہ مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے بورڈ آف مینیجمینٹ نے بڑی امیدوں کے ساتھ انہیں مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے پریسیڈینٹ (وائس چانسلر)کا عہدہ سنبھالنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔

اس سلسلے میں ایک استقبالیہ تقریب اس تصور کے ساتھ منعقد ہوئی کہ پروفیسر واسع کی قیادت میں جو نہ صرف جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں اسلامیات کے پروفیسر رہے بلکہ آپ وہاں صدر شعبۂ اسلامیات اور ڈین فیکلٹی آف ہیومنیٹیز اینڈ لینگویجیز بھی رہے، مولانا آزاد یونیورسٹی کا اگلا منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچے گا۔

استقبالیہ تقریب میں سوسائٹی کے جنرل سکریٹری محمد عتیق نے بھی اظہار خیال فرمایا، اس موقع پر سوسائٹی کے کارکنان ڈاکٹر غلام ربانی،حاجی عباد اللہ قریشی، شوکت انصاری، شبیر احمد خلجی، نظیر خاں،فضل الرحمن،حنیف لوہانی رؤف انصاری ،محمد آصف، فیروز احمد قاضی، رفیق احمد خان،ڈاکٹر محمد عمران وغیرہ موجود تھے۔ نظامت کے فرائض مولانا شاہدحسین ندوی نے انجام دیے۔

مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے چیئر پرسن عبدالعزیز نے بتایا کہ 2013 میں قائم ہونے والی اس درسگاہ کا تعلیمی آغاز بی اے، بی کام، بی ایس سی، بی سی اے، پبلک ہیلتھ اور جرنلزم کے ذریعہ با ضابطہ ہو چکا ہے اور پوسٹ گریجویشن، میڈیکل سائنس، انجینرنگ اور پی ایچ ڈی کامنصوبہ پور اکرنے کی کوشش جاری ہے۔

First published: Sep 21, 2016 09:40 AM IST