உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوم جمہوریہ کے موقع پر ناندیڑ میں تحفظ جمہوریت کانفرنس کا انعقاد

    ناندیڑ۔ جشن جمہوریہ کے تحت جہاں ملک میں بھرمیں الگ۔الگ تقریبات کا اہتمام کیا  گیا وہیں اسی سلسلہ میں ناندیڑ میں تحفظ جمہوریت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ناندیڑ۔ جشن جمہوریہ کے تحت جہاں ملک میں بھرمیں الگ۔الگ تقریبات کا اہتمام کیا  گیا وہیں اسی سلسلہ میں ناندیڑ میں تحفظ جمہوریت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ سے خطاب کے دوران مقررین نے تحریک آزادی میں مسلمانوں کے کردار کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ساتھ ہی ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔

      دین و دستور بچاؤ تحریک کے مہاراشٹر کنوینر مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا  ۔ کانفرنس میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ  لیں ۔اسی طرح قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے آگے آنے کو وقت کی اہم ضرورت بتایا گیا ۔کانفرنس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

      کانفرنس سے خطاب کے دوران علماء کرام نے حیدرآباد کے دلت نوجوان کی خودکشی کے لئے حکومت کی جانب دارانہ پالیسیوں کو ذمہ دار بتایا۔اس کے علاوہ داعش کے نام پر مسلم نوجوانوں کی ہورہی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا اور اس سلسلہ میں علماء کا موقف واضح کیا ۔

      First published: