ممبئی۔ جموں وکشمیر میں اننت ناگ کے نزدیک امرناتھ یاتریوں کی بس پر فائرنگ میں 7افراد ہلاک اورمتعدد افراد کے زخمیوں ہونے کے واقعہ کے خلاف کل جنوبی ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جو اس دہشت گردانہ حملے کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر رضااکیڈمی کے صدر سعید نوری نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ شب امرناتھ یاتریوں پر ہونے والے حملے کی سختی سے مذمت ہونیچاہئے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ جانچ بھی کی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس سنگین حملے کے وقت جائے واردات سے تیزی سے بس کو محفوظ مقام تک پہنچانے والے ڈرائیور سلیم کو اس کی بہادری کے لئے اعزاز سے نوازا جائے جس کی حاضر دماغی سے مزید پچاس افراد کو بچا لیا گیا۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل گجرات کے یاتریوں کی بس پر حملے میں7 افراد ہلاک ہو گئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔