உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شدید آبی قلت کے پیش نظر ناندیڑ میں تعمیراتی کام پر لگی روک، مزدوروں نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    ناندیڑ۔ شدید آبی قلت سے بچنے کے لیے ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے شہرمیں تعمیراتی کام پر روک لگا دی ہے ۔

    ناندیڑ۔ شدید آبی قلت سے بچنے کے لیے ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے شہرمیں تعمیراتی کام پر روک لگا دی ہے ۔

    ناندیڑ۔ شدید آبی قلت سے بچنے کے لیے ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے شہرمیں تعمیراتی کام پر روک لگا دی ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      ناندیڑ۔ شدید آبی قلت سے بچنے کے لیے ناندیڑ ضلع انتظامیہ نے شہرمیں تعمیراتی کام پر روک لگا دی ہے ۔ ضلع انتظامیہ کے فیصلہ کے سبب ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں ۔ رمضان سے عین پہلے اس طرح سے بے روزگاری کے حالات پیدا ہونے سے مزدوروں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے ۔ تعمیراتی کاموں پر لگائی روک کو ہٹانے کےلیے عام آدمی پارٹی نے مزدوروں کے حق میں احتجاجی دھرنے کا انعقاد کیا ۔احتجاجی دھرنے میں سیکڑوں مزدروں نے شرکت کی ۔


       مظاہرین کا الزام ہے کہ تعمیراتی کاموں کی پابندی محض چھوٹے اور نجی ٹھیکیداروں کے تحت کیے جانے والے کاموں پر لگائی گئی ہے جبکہ سرکاری سطح پر اوربڑے اداروں کی جانب سے ہورہے تعمیراتی کاموں پر کوئی روک نہیں لگائی گئی۔ جس کی و جہ سے روزمزدوری کرنے والے افراد کے لیے روزگار کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے ۔


      مظاہرین نے ضلع انتظامیہ سے یہ مطالبہ کیا کہ تعمیراتی کاموں پر لگائی گئی پانبدی ہٹائی جائے بصورت دیگر مزدروں کو بے روزگاری بھتہ جاری کیا جائے ۔ مطالبات پورے نہ ہونے پر اس احتجاجی تحریک میں مزید شدت لانے کا بھی انتباہ دیا گیا ۔

      First published: