عمر خان قتل کیس : مسلمانوں کا جے پور میں پیدل مارچ ، انسانی حقوق کمیشن کا ریاستی حکومت کو نوٹس
راجستھان کے الور میں عمر خان کے قتل کی منصفانہ جانچ اور متاثرہ کنبہ کیلئے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو ریاست کی راجدھانی جے پور میں مسلمانوں نے ایک پیدل مارچ نکالا ۔
راجستھان کے الور میں عمر خان کے قتل کی منصفانہ جانچ اور متاثرہ کنبہ کیلئے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو ریاست کی راجدھانی جے پور میں مسلمانوں نے ایک پیدل مارچ نکالا ۔
جے پور : راجستھان کے الور میں عمر خان کے قتل کی منصفانہ جانچ اور متاثرہ کنبہ کیلئے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو ریاست کی راجدھانی جے پور میں مسلمانوں نے ایک پیدل مارچ نکالا ۔ تاہم پولیس نے اس پیدل مارچ کو لال کوٹھی تھانے پر ہی روک دیا ۔ پولیس کی اس کارروائی کو راجستھان مسلم فورم نے ظلم سے تعبیر کیا ہے۔ فورم نے کہا ہے ریاستی حکومت کھلے عام ظلم کررہی ہے ، اب حکومت سے معاوضہ کو لے کر کسی بھی قسم کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا ۔ اس معاملہ میں سبھی تنظیموں نے مل کر خود ہی پانچ لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ مسلم مسافر خانہ سے شروع ہوئے اس پیدل مارچ میں مقتول عمر کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی ۔ بتایا جارہا ہے کہ جمعرات کو مقتول عمر خان کو سپرد خاک کیا جائے گا ۔ عمر کی تدفین پہاڑی کے پاس گھاٹ مکی گائے میں ہی عمل میں آئے گی۔ دریں اثنا ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے مقتول کی لاش کی تدفین نہیں کئے جانے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ قرار دیا ہے۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس پرکاش ٹاٹیا نے ریاستی حکومت کو کمیشن کے سابقہ حکم پر عمل آوری کی ہدایت بھی دی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔