உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پلوامہ حملہ: بیٹی کی شادی کا رسیپشن کیا رد، شہید کے خاندانوں کو عطیہ کئے 11 لاکھ روپیے

    پلوامہ حملہ میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے گجرات کے سورت میں ایک ہیرا کاروباری نے اپنی بیٹی کی شادی کا ریسپشن رد کر دیا

    پلوامہ حملہ میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے گجرات کے سورت میں ایک ہیرا کاروباری نے اپنی بیٹی کی شادی کا ریسپشن رد کر دیا

    • Share this:
      پلوامہ حملہ میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کی مدد کے لئے گجرات کے سورت میں ایک ہیرا کاروباری نے اپنی بیٹی کی شادی کا ریسپشن رد کر دیا۔ دیوشی مانک کی بیٹی امی کی متنا سے جمعرات کے روز شادی ہوئی تھی۔ لیکن اب شادی کے بعد دیا جانے والا ریسپشن رد کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس کی اطلاع اپنے رشتہ داروں اور قریبیوں کو دی۔

      اس شادی کا دعوت نامہ بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ہماری بیٹی امی  کی شادی ہونی ہے لیکن کشمیر میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں ملک کے جوان شہید ہونے پر ہم نے اور سمدھی کے خاندان نے طے کیا کہ پوری شادی سادگی سے ہوگی۔ اس کے  ساتھ ہی شادی کا ریپشن بھی رد کر دیا جائےگا۔

      gujarat
      اتنا ہی نہیں انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ شہید کے خاندانوں کو مشترکہ طور پر 11 لاکھ روپیے اور دیگر تنظیموں کو پانچ لاکھ روپیے عطیہ کریں گے۔
      First published: