உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پونے : شادی کی لالچ دےکر 100 سے زائد خواتین کو ٹھگنے والا گرفتار، فلمی اسٹائل میں انجام دیتا تھا اپنا کام

    پونے : شادی کی لالچ دےکر 100 سے زائد خواتین کو ٹھگنے والا گرفتار، فلمی اسٹائل میں انجام دیتا تھا اپنا کام

    پونے : شادی کی لالچ دےکر 100 سے زائد خواتین کو ٹھگنے والا گرفتار، فلمی اسٹائل میں انجام دیتا تھا اپنا کام

    پولیس نے ملزم سے 7 موبائل ، 13 سم کارڈ ، 4 اے ٹی ایم کارڈ ، 2 پین کارڈ ، 2 آدھار کارڈ ، 2 ڈرائیونگ لائسنس ضبط برآمد کئے ہیں ۔ ملزم نے جھوٹی منگی کی رسم ادا کرکے 100 سے زائد خواتین سے پیسے لینے کا کام کیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    پونے : چنئی کے ایک 32 سالہ نوجوان نے پونے اور پمپری چنچواڑ سمیت کئی ریاستوں کی سیکڑوں لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسا کرلاکھوں روپے کا چونا لگایا ۔ پمپری چنچواڑ سٹی پولیس نے اس شاطر ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ملازمت پیشہ افراد ، تاجروں اور بیوہ ، طلاق شدہ خواتین کو شادی کی ویب سائٹ کے ذریعہ شادی کا لالچ دے کر لاکھوں روپے لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ ملزم پریم راج تھیوراج چنئی کا رہائشی ہے۔ چنئی ، پمپری چنچواڑ ، پونے جیسے کئی شہروں میں خواتین کے ساتھ  شادی کے نام پر لاکھوں روپے ایٹھنے کا کام کیا ۔ اب تک تقریبا 100 خواتین فریب کا شکار ہوچکی ہیں ۔

    ایک خاتون نے ہمت دکھائی اور نگڈی پولیس سے شکایت کی۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ۔ ملزم پریم راج پہلے میٹرو منی ویب سائٹ کے ذریعے خواتین سے جان پہچان بڑھاتا تھا۔ پھر شادی کا جھانسہ دے کر انہیں لوٹنے کا کام کرتا تھا ۔ ایک خاتون کو بتایا کہ وہ ریلوے کنٹریکٹر ہے ، لاک ڈاؤن میں اسے بل نہیں ملا ، ملازمین کو تنخواہ دینا پڑتی ہے ، ایسا بہانہ بنا کر 12 لاکھ کا دھوکہ دیا ۔ خاتون کو چنئی بلایا اور جعلی شادی فارم پر دستخط کرکے رجسٹر یشن کرایا اور کہا کہ اب تم میری بیوی ہو ، ہندوستان میں کسی اور سے شادی نہیں کر سکتی۔ اپنے نام پر 80 لاکھ کا بینک قرض لے کر دو ، جب خاتون نے انکار کیا تو اس نے دھمکی دینا شروع کر دیا ۔ جب خاتون نے اس سے اپنے12 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تو اس نے ٹال مٹول شروع کردی ۔

    اسی دوران چنئی سے تعلق رکھنے والی ایک اور متاثرہ خاتون نے پمپری چنچواڑ کی خاتون سے فون پر بات کی اور وہ بھی اس دھوکہ دہی کا شکار بن گئی ۔ پھر خاتون نے نگڈی پولیس میں شکایت درج کرائی۔ نگڈی کے  پولیس تھانے کے سینئر انسپکٹر پولیس جواد واڑ نے ڈی سی پی منچک کی رہنمائی میں ملزم کو پکڑنے کے لئے جال بچھایا ۔ خاتون نے بہانے سے ملزم کو چنئی سے بلایا اور پونے ائیرپورٹ سے باہر آتے ہی اسے گرفتار کر لیا ۔ دو خواتین نے شکایت درج کرائی ۔ ایک سے 14 لاکھ روپے دوسرے سے 20 ہزار روپے اینٹھے تھے ۔ چنئی میں ایک خاتون کو دھوکہ دیا اور اس سے 98 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ۔

    پولیس نے ملزم سے 7 موبائل ، 13 سم کارڈ ، 4 اے ٹی ایم کارڈ ، 2 پین کارڈ ، 2 آدھار کارڈ ، 2 ڈرائیونگ لائسنس ضبط برآمد کئے ہیں ۔ ملزم نے جھوٹی منگی کی رسم ادا کرکے 100 سے زائد خواتین سے پیسے لینے کا کام کیا ۔ پولیس اس کے بینک اکاؤنٹ اور دیگر چیزوں کو تلاش کر رہی ہے کہ ملزم نے وصول شدہ رقم کا کیا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: