ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

انتخابی تشہیری مہم میں خالی کرسیاں دیکھ کر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڑنويس نے رد کی ریلی

ممبئی۔ انتخابی مہم میں رہنماؤں کے لئے بھیڑ آکسیجن کی طرح ہوتی ہے اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس نے ایک جلسہ عام میں خالی کرسیوں کو دیکھ کر اپنی ریلی منسوخ کر دی۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
انتخابی تشہیری مہم میں خالی کرسیاں دیکھ کر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڑنويس نے رد کی ریلی
ممبئی۔ انتخابی مہم میں رہنماؤں کے لئے بھیڑ آکسیجن کی طرح ہوتی ہے اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس نے ایک جلسہ عام میں خالی کرسیوں کو دیکھ کر اپنی ریلی منسوخ کر دی۔

ممبئی۔ انتخابی مہم میں رہنماؤں کے لئے بھیڑ آکسیجن کی طرح ہوتی ہے اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس نے ایک جلسہ عام میں خالی کرسیوں کو دیکھ کر اپنی ریلی منسوخ کر دی۔ فڑنویس کو پنے میونسپل انتخابات کے لئے اپنی انتخابی مہم کے آخری مرحلے کے تحت تلک روڈ پر نیو انگلش اسکول گراؤنڈ میں الیکشن ریلی سے خطاب کرنا تھا۔ ووٹنگ 21 فروری کو ہے۔


مقررہ وقت دو بجے جلسہ گاہ پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ ریلی میں بہت کم لوگ پہنچے ہیں اور زیادہ تر کرسیاں خالی ہیں۔ انہوں نے کچھ دیر لوگوں کے جمع ہونے کا بھی انتظار کیا لیکن جب ریلی میں زیادہ لوگ نہیں آئے اس کے بعد فڑنويس ریلی کو بغیر خطاب کئے روانہ ہو گئے۔

First published: Feb 19, 2017 10:00 AM IST