اپنا ضلع منتخب کریں۔

    فکسنگ کو لے کر سنسنی خیز انکشاف ، بی سی سی آئی نے پنے پچ کیوریٹر پانڈو رانگ سلگاؤنکر کو کیا معطل

    ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے کیوریٹر پانڈورانگ سیلگاؤنکر کو مبینہ طور پر بدعنوانی کے معاملے میں ملوث پائے جانے کے بعد بدھ کو معطل کر دیا۔

    ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے کیوریٹر پانڈورانگ سیلگاؤنکر کو مبینہ طور پر بدعنوانی کے معاملے میں ملوث پائے جانے کے بعد بدھ کو معطل کر دیا۔

    ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے کیوریٹر پانڈورانگ سیلگاؤنکر کو مبینہ طور پر بدعنوانی کے معاملے میں ملوث پائے جانے کے بعد بدھ کو معطل کر دیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) کے کیوریٹر پانڈورانگ سیلگاؤنکر کو مبینہ طور پر بدعنوانی کے معاملے میں ملوث پائے جانے کے بعد بدھ کو معطل کر دیا۔ ایک ٹی وی چینل کے ایک اسٹنگ آپریشن میں، سیلگاؤنکر کو تیز رفتار گیندوں کے مطابق پچ تیار کرنے کے لئے مبینہ طور پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس آپریشن میں انہوں نے سٹے باز بن کر صحافی کو پچ بھی دکھائی جو بی سی سی آئی اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس صورت میں کیوریٹر کے خلاف فی الحال کوئی سرکاری انکوائری کرنے سے قبل ہی بی سی سی آئی نے انہیں فوری طور پر پنے پچ اور پچ کمیٹی کے رکن کے عہدے سے معطل کر دیا ہے۔
      بی سی سی آئی کے نگراں صدر سی کے کھنہ نے اس معاملے پر کہا کہ سلگاؤنکر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے اور جب تک معاملے کی جانچ رپورٹ نہیں آجاتی تب تک انہیں اسٹیڈیم میں گھسنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کھنہ نے کہا کہ میں نے اس معاملے میں سامنے آنے کے بعد مہاراشٹر کرکٹ یونین کے صدر ابھے آپٹے سے بات کی ہے اور انہوں نے کیوریٹر پر عائد الزامات کی جانچ بھی شروع کردی ہے۔ بی سی سی آئی کے ممبئی سے غیر جانبدار کیوریٹر نے سالگاؤنکر کی جگہ عہدہ سنبھال لیا ہے اور ہمیں نہیں لگتا اس معاملے میں میچ کرانے میں آگے کوئی پریشانی ہوگی۔
      خیال رہے کہ ایک ٹی وی چینل نے اسٹنگ آپریشن میں یہ دعوی کیا ہے اس کے صحافی نے کیوریٹر سے سٹہ باز کے طور پر ملاقات کی اور تیز گیندبازوں کے حساب سے پچ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس اسٹنگ میں کیوریٹر کو بھی کیمرہ پر تیز گیند بازوں کے حساب سے پچ تیار کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس نے کہا ’’یہ پچ بہت اچھی ہے اور یہاں 337 رنوں کا بڑا اسکور بنایا جاسکتا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے میں نے آپ کو بتایا ہے کہ یہ 340 رنوں کے لائق پچ ہے‘‘۔
      سلگاؤنکر کو کیمرہ پر صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے اور وہ پچ پر چہل قدی کر رہے ہیں۔ انہوں نے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کہا ’’ اس طرح پچ پر چلنا منع ہے، لیکن میں نےآپ کے لئے ایسا کیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سپروائزر بھی اردگرد بیٹھے ہوئے ہیں اور کوئی اجنبی شخص اس پچ پر نہیں آسکتا۔ یہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی کا اصول ہے‘‘۔ کیوریٹر سلگاؤنکر نے کہا ’’اگر بی سی سی آئی یا آئی سی سی نے مجھ سے کل پوچھ بھی لیا کہ یہاں کوئی آیا تو میں اس سے انکار کردوں گا‘‘۔
      First published: