ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

پنجاب : آکسیجن کی کمی سے امرتسر میں کورونا وائرس کے 6 مریضوں کی موت، اہل خانہ نے جم کر کیا ہنگامہ

Oxygen Crisis in Punjab: پنجاب میں امرتسر کے نیل کانٹھ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 6 کورونا مریضوں نے دم توڑ دیا، جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف ہنگامہ برپا کردیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 24, 2021 05:28 PM IST
  • Share this:
پنجاب : آکسیجن کی کمی سے امرتسر میں کورونا وائرس کے 6 مریضوں کی موت، اہل خانہ نے جم کر کیا ہنگامہ
پنجاب : آکسیجن کی کمی سے امرتسر میں کورونا وائرس کے 6 مریضوں کی موت، اہل خانہ نے جم کر کیا ہنگامہ

امرتسر : پنجاب میں امرتسر کے نیل کانٹھ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 6 کورونا مریضوں نے دم توڑ دیا، جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف ہنگامہ برپا کردیا۔ دوسری جانب اسپتال کے ایم ڈی نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے پانچ مریضوں کی موت ہوگئي۔ یہاں پچھلے 48 گھنٹے سے آکسیجن کی کمی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں سے پہلے پرائیویٹ اسپتالوں کوآکسیجن نہیں دی جاسکتی ہے۔ اسپتال کی انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی نہیں بنا رہی ہے۔


اسپتال کے ایم ڈی سنیل دیوگن نے انتظامیہ پر آکسیجن کی تقسیم کو لے کر جانبداری کا مظاہرہ کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سرکاری اسپتالوں کو ہی آکسیجن مہیا کروا رہی ہے ، جس کی وجہ سے ان کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی ہوئی ہے ۔ سنیل دیوگن نے کہا کہ ہم دوہرے بحران سے گزر رہے ہیں ۔ اگر ہم مریضوں کا علاج نہیں کرتے ہیں تو ان کے اہل خانہ زبردستی علاج کیلئے دباو بنا رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ مریضوں سے انڈرٹیکنگ لی جارہی ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیر اعظم کے ساتھ منعقدہ ورچوئل جائزہ اجلاس کے دوران ریاست میں آکسیجن کی کمی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزیر اعلی نے آکسیجن کی سپلائي کی مناسب مشینری بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر گرپریت سنگھ کھیرا نے بھی حکم جاری کیا تھا کہ جن اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہے وہاں کے مریضوں کو گرو نانک دیو اسپتال منتقل کیا جائے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 24, 2021 05:28 PM IST