امرتسر : نرنکاری سماگم میں دھماکہ ، تین افراد کی موت ، 10 دیگر زخمی ، دہشت گردانہ حملہ کا خدشہ
فوٹو : اے این آئی ۔
بتایا جارہا ہے کہ اس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 10 سے زیادہ افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر موجود ہے۔ فی الحال معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔
پنجاب سے بڑی خبر سامنےآرہی ہے ۔ امرتسر کے نزدیک اجنالا قصبہ میں نرنکاری سماگم کے دوران دھماکہ کی خبر ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس میں تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 10 سے زیادہ افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر موجود ہے۔ فی الحال معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بائیک سوار دو لڑکوں کو سماگم میں دھماکہ خیز مادہ پھینک کر بھاگتےہوئے دیکھا گیا ہے۔ فی الحال پنجاب پولیس جائے واقع پر موجود ہے۔ ابھی دھماکہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
حالانکہ اس کے دہشت گردانہ واقعہ ہونے سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے پنجاب میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی خبریں مل رہی تھیں۔ وہیں پولیس نے بھی ریاست میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا ہے۔ امرتسر کے نرنکاری سماگم میں دھماکہ کے بعد دہلی کے براڑی سنت نرنکاری آشرم کی سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔