உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کے بھائی کی گولی لگنے سے موت

    امرتسر : پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کے بھائی کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے ۔

    امرتسر : پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کے بھائی کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے ۔

    امرتسر : پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کے بھائی کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      امرتسر : پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کے بھائی کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے ۔ مہلوک جسویر سنگھ وزیر اعلی بادل کے چچا زاد بھائی تھے ۔ اطلاعات کے مطابق  یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ، جب جسویر سنگھ اپنی رائفل صاف کر رہے تھے۔  اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل اور نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل نے اپنے سارے پروگرام منسوخ کردیے ہیں ۔

      اہل خانہ نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی ۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کرانے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رشتہ داروں کے بیان کے مطابق یہ حادثہ اچانک رونما ہوا ، تاہم پولیس اس معاملے کی گہرائی جانچ کر رہی ہے ۔

      جسویر سنگھ کی بدھ کو ان کے آبائی گاؤں میں آخری رسوم ادا کی جائے گی ۔ آخری رسوم میں دوست و احباب اور خاندانی لوگوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت کا امکان ہے ۔
      First published: